وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان
personcrp Pakistan
اگست 18, 2025
0
share
پشاور:
خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید متاثر ہونے والے افراد کے لیے حکومتی ہمدردی اور عملی اقدام کا اظہار ہے۔
وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے کے تحت، صوبائی کابینہ کے اراکین 15 دنوں کی تنخواہیں، جب کہ ممبران صوبائی اسمبلی 7 دنوں کی تنخواہیں سیلاب متاثرین کے فنڈ میں جمع کرائیں گے۔
اسی طرح:گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین 2 دن کی تنخواہ،گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دیں گے۔علی امین گنڈاپور نے عطیات کے شفاف اور منصفانہ استعمال کے لیے طریقہ کار بھی وضع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پی ڈی ایم اے (PDMA) میں ایک خصوصی اکاؤنٹ کھولا جائے گا، جہاں جمع شدہ فنڈ کی تفصیلات عوام سے شیئر کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ:"سیلاب متاثرین ہماری خصوصی توجہ اور تعاون کے مستحق ہیں۔ ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ عوام، مخیر حضرات اور اداروں کو بھی دل کھول کر امداد دینی چاہیے۔"یہ اقدام حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے ایک مثبت قدم ہے، جس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا اور بحالی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔