بری امام سرکار کے 320 ویں سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر
personcrp Pakistan
اگست 11, 2025
0
share
اسلام آباد (رپورٹر) — برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف حضرت بری امام سرکار کے 320 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات نورپور شاہاں، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ اختتامی دعا عرس کے تیسرے روز منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سمیت اہم سیاسی، مذہبی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
عرس کی تقریبات میں نعت خوانی اور محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور نعت خواں اور قوال حضرات نے شرکت کی۔ زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن کے لیے محکمہ اوقاف کی جانب سے وسیع پیمانے پر لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔
سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے جبکہ سینکڑوں پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہے۔