google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 "اربعین سے دستبرداری ممکن نہیں، زائرین کو روکنا ناقابلِ قبول ہے: سید نجم عباس نقوی"

"اربعین سے دستبرداری ممکن نہیں، زائرین کو روکنا ناقابلِ قبول ہے: سید نجم عباس نقوی"

0

ریاست زائرین کے مذہبی فریضے میں رکاوٹ نہ بنے، حکومت فیصلے پر نظرِ ثانی کرے: کاروان سالار پاکستان


اسلام آباد() وائس آف کاروان سالار پاکستان کے صدر سید نجم عباس نقوی نے کہا ہے کہ زیارات اور اربعین جیسے مذہبی تہوار وں سے دستبردار نہیں ہونگے، شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت زائرین کو سیکیورٹی اورسہولیات فراہم کرے، ہم لاشیں گرانے والوں میں سے نہیں بلکہ لاشیں اٹھانے والے ہیں،ہمارے مذہبی جذبات کی قدر کی جائے، وائس آف کاروان سالار




 پاکستان کے صدر سید نجم عباس نقوی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سرپرست اعلٰی سید زوار حسین شاہ، سید فرحت شاہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی طرف سے سیکیورٹی صورتحال کو بنیاد بنا کر اربعین کیلئے جانیوالے پاکستانی زائرین کوروکا جاناقابل مذمت ہے،ماضی میںپاکستان کے حالات اس سے

 کہیں زیادہ خطرناک اوردہشتگردی انتہا پر ہونے کے باوجود یہ قافلے کبھی نہیں روکے گئے،وفاقی وزیر داخلہ یہ دعویٰ کرتے تھے کہ بلوچستان کے دہشتگرد ایک ایس ایچ او کی مار ہیں پھر وہ زائرین کو تحفظ کیوں فراہم نہیں کر سکتے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر سے پچاس ہزار زائرین کے ویزے مکمل ہوچکے ہیں ، بسوں اور ہوٹلوں کی بکنگ ہو چکی ہے، حکومتی فیصلے سے زائرین اور سالاروں کو اربوں روپے نقصان ہونے کا خدشہ ہے، اس موقع پر




 سرپرست اعلیٰ سید زوار حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے قافلے تیار ہیں، وقت کم ہے لہذاٰ ہمیں اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی سے نہ روکا جائے، اگر حکومت سیکیورٹی کی صورتحال کی خرابی کا کہتی ہے تو پھر بائی ایئر جانے کیلئے زائرین کو خصوصی سہولیات فراہم کرے اور ٹکتوں میں کمی کے ساتھ ان پر تیکسز میں مکمل چھوٹ فراہم کرے تاکہ زائرین اپنے مذہبی فریضہ کی ادائیگی کر سکیں، اس موقع پر سید فرحت شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کا بیان شیعہ قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہیں، اپنے مذہبی تہوار کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت ہمیں نقصان  سے بچائے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ ہزاروں زائرین اپنے مذہبی فریضہ کی ادائیگی کر سکیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف معاملے کا فوری نوٹس لیں اور زائرین اور انکی فیملیز کی دعائیں لیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !