google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حافظ آباد: ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام "عالمی دن برائے ڈوبنے سے بچاؤ" کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

حافظ آباد: ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام "عالمی دن برائے ڈوبنے سے بچاؤ" کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

0

حافظ آباد  سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیرکی خصوصی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) حافظ آباد  کی جانب سے "عالمی دن برائے ڈوبنے سے بچاؤ" کے سلسلے میں ایک سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔



تقریب کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عدنان نواز نے کی۔ اس موقع پر ریسکیو سیفٹی افسر ہمائیوں، ریسکیو افسران، ریسکیورز، ریسکیو اسکاؤٹس، طلبہ و طالبات اور دیگر معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر عدنان نواز نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں ڈوبنے کے واقعات ایک سنگین مسئلہ بن چکے ہیں، اور اکثر لوگ پانی کے بہاؤ کو کم سمجھ کر جان لیوا حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فزکس کے اصولوں کے مطابق صرف 6 انچ گہرا سیلابی پانی بھی چھوٹی گاڑی کو بہا سکتا ہے، اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیلابی ریلوں میں گاڑیوں کے اندر موجود افراد کی اموات کی شرح باہر موجود افراد سے کہیں زیادہ ہے۔



انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بارشوں، سیلابی پانی، گلیوں میں کھڑے جوہڑوں، اور دیگر خطرناک مقامات پر بچوں، بزرگوں اور خود بھی غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کریں۔ اگر مجبوری میں گزرنا ضروری ہو تو بانس یا لکڑی کی چھڑی ساتھ رکھیں، اور اسے پانی میں ڈپ کرتے ہوئے قطار کی صورت میں احتیاط سے آگے بڑھیں تاکہ گہرے پانی یا کھلے گٹر کی موجودگی کا اندازہ لگایا جا سکے۔



تقریب کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں شرکاء نے حفاظتی پیغامات پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ واک کا مقصد شہریوں کو ڈوبنے سے بچاؤ کے متعلق شعور دینا اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !