خضدار سانحہ پر مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین کا مذمتی بیان
personcrp Pakistan
مئی 21, 2025
0
share
خضدار سانحہ پر مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین کا مذمتی بیان میں کہا۔خضدار میں آرمی پبلک اسکول وین پر ہونے والا بہیمانہ بم دھماکہ،
جس میں 40 سے زائد معصوم بچے شہید ہوئے، ظلم و بربریت کی انتہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر جناب انجینئر حمید حسین نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے
کہ معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے، جو کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بے گناہوں کا خون بہا کر ہماری قومی وحدت اور امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، لیکن پوری قوم ان ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف یکجا ہے۔ انجینئر حمید حسین نے حکومت سے
مطالبہ کیا کہ اس ہولناک سانحے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے، اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن انصاف اور امداد فراہم کی جائے۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے صبر اور زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس کرب کی گھڑی میں خضدار کے عوام اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہیں