google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد ٹرانسپورٹ اونرز اینڈ پیسنجرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پاک فوج کو خراج تحسین

اسلام آباد ٹرانسپورٹ اونرز اینڈ پیسنجرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پاک فوج کو خراج تحسین

0

اسلام آباد ۔ (سٹی رپوٹر )اسلام آباد ٹرانسپورٹ اونرز اینڈ پیسنجرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی فیض آباد  سے کھنہ پل اسلام آباد تک نکالی گئی 

                             عرفان خان نیازی کا استقبال کیا جا رہا ہے

جبکہ ریلی کی قیادت عرفان خان نیازی صدر،راجہ شاھد احمد جنرل سیکٹری، ملک عاصم چیف آرگنائیزر نے کی انھوں  نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے حالیہ کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔ حکومت مکمل سیز فائر کے لیے ثالثوں کے سامنے تین نکات رکھے،مسئلہ کشمیر کااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل،

               پاک فوج کی جیت پر لوگوں میں میٹھائی تقسیم کی جا رہی ہے

سندھ طاس معاہدہ پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد اور ہندوستان پاکستان میں مساجد، عورتوں اور بچوں پر حملے کی معافی مانگے کہ ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا،ان کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دئیے ہیں۔ اسلام آباد ٹرانسپورٹ اونرز اینڈ پیسنجرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاک فوج کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔، یہ فرض تھا احسان نہیں،

                       ملک میں امن کے قیام اور شہداء کے لیئے دعا

 نور خان بیس پر اٹیک ہوا لوگ وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان والے گھروں میں چھپ جاتے ہیں، ہمارے لوگ حملے والی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں، پورا پاکستان ایک ہو کر نکلا ہوا ہے، گھروں کی چھتوں سے استقبال فوج کے لیے تھا۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے، پوری قوم ہندوستان کو جواب دے گی، ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، ان کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے ہیں۔راجہ شاھد احمد جنرل سیکٹری نے کہا کہ  قوم نے آج پاک فوج آرمی چیف اپنے شاہینوں سے اظہار یکجہتی کیا۔



عرفان خان نیازی نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، قطر، برطانیہ و دیگر دوست ممالک نے جنگ بندی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس پر ہم ان ممالک کے بھی شکر گزار ہیں۔ بنیان مرصوص نام کی برکت سے اللہ تعالی کی مدد اور نصرت شامل حال رہی اور تمام طبقات کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخروکیابھارتی جارحیت میں کشمیریوں اور پاکستان کے بے گناہ شہریوں کی شہادت کو اللہ پاک شرف قبولیت عطا فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل اورزخمیوں کو صحت یابی عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری محافظ ہے جنہوں نے ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کا ڈت کر مقابلہ کیا اور دشمن کے ناپاک عزام کو خاک میں ملا دیا ہم ان کے جزبے 

                                           ریلی میں شرکاء

،قربانی اور بہادری پر پوری قوم اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اونرز اینڈ پیسنجرز ویلفیئر ایسوسی ایشن  ان کے ساتھ کھڑی یے اور پاک فوج کے عزم و حوصلے کو سلم پیش کرتے ہیں ،ملک عاصم چیف آرگنائیزر نے کہا کہ یہ صرف ایک جنگ نہیں تھی یہ پاکستان کی خود مختاری،غیرت اور ہمارے اآنے والی نسلوں کے مستقبل کی جنگ تھی ،ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے خون لہو سے اس سرزمین کی حفاظت کی ہم ان غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دنیا بھرمیں اپنا لوہا منوایا ہم بطور قوم افواج پاکستان کے ہر نایک جوان کے مشکور ہیں اور ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں جو قوم اپنے محافظوں کو سلام کرنا بھول جاتے ہیں تو وہ اپنی سلامتی بھی کھو بیٹھتے ہیں اللہ پاک ہمارے ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے



                                                      ایک بچہ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !