،پی این پی کا منشور پاکستان کو حقیقی خودمختار اور فلاحی ریاست بنانا ہے،رہنما پاکستان نظریاتی پارٹی عبدلشکور سجرا
personcrp Pakistan
ستمبر 26, 2024
0
share
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان نظریاتی پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹر ی عبدالشکور سجرا نے کہا ہے کہ پاکستان نظریاتی پارٹی نوجوانوں کی حقیقی ترجمان پارٹی ہے،پی این پی کا منشور پاکستان کو حقیقی خودمختار اور فلاحی ریاست بنانا ہے، اگلے ماہ سے ملک بھر میں جلسے
کرنے جا رہے ہیں، پہلا جلسہ 04 اکتوبر کو خبیر پختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں ، دوسرا 18 اکتوبر کو سمبڑیال سیالکوٹ اور تیسرا 20 اکتوبر کو مزار قائد کراچی میں ہوگا جس سے پارٹی چیئرمین شہیر سیالوی تاریخی خطاب کرینگے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران ساحر خان اور عمار الطاف ستی ایڈووکیٹ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عبدالشکور سجرا کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو فل فور یقینی بنایا جائے،پاکستان نظریاتی پارٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان نظریاتی پارٹی سرکاری سکولوں کی پرائیویٹائز کو مسترد کرتی ہےاور مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں یکساں تعلیمی نظام ہونا چاہیے ،اور تمام سرکاری افسران ایم این ایز ایم پی ایز اور سینٹرز پر یہ لازم کیا جائے کہ ان کے لیے میٹرک تک کی تعلیم حاصل کریں تاکہ سرکاری سکولوں کا نظام بہتر ہو سکے،ہیلتھ کارڈ کو فوری ختم کیا جائے اور اس پر لگنے والے اربوں روپے کے بجٹ سے تمام تحصیلوں کے ٹی ایچ کیوز اور اضلاع کے ڈی ایچ کیوز کو اپ گریڈ کیا جائے تا کہ کسی بھی مریض کو علاج کے لیے بڑے شہروں میں ریفر کرنے کی ضرورت نہ پڑے،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران ساحر خان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر 600 ارب کے فراڈ کو ختم کیا جائے اس کی جگہ چائنا اور بنگلہ دیش کے طرز تمام ضرورت مند خاندانوں میں چھوٹی چھوٹی صنعتوں کو تقسیم کیا جائے،گڈ گورننس اور ڈسٹری بیوشن اف پاور کے لیے صوبوں کو تقسیم کر کے ایڈمنسٹر ڈویژن بنائے جائیں تاکہ ہر شہری تک عدل و انصاف کےتقاضوں کو پورا کیا جاسکے اور بر ابر کے حقوق مل سکیں،آئی پی پیز کافل فور خاتمہ کیا جاے اورعوام سستی بجلی فراہم کی جائے،ایران پاکستان میں پائپ لائن کا معاہدہ جسے 20 سال ہو چکےہیں اس فل فور عمل درامد کیا جائے،
سندھ میں مقیم بنگالی بہاری اور دیگر قومیں جو پاکستان سے کرتی ہیں او ہجرت کرکے یہاں آئیں ان کو فل فور پاکستان کا شناختی کارڈ دیا جائے اور پاکستان کے آئین کے مطابق شہری حقوق دیے جائیں،پاکستان کی خارجہ پالیسی کوخودمختار بنایا جائے اور امریکہ کی اجازت کے بغیر پاکستان کو اپنے فیصلے کرنے میں خود کفیل کیا جائے،پڑوسی برادر مسلم ممالک ایران اور افغانستان سے سمگلنگ کے بجائے تجارت کو فروغ دیا جائے،دس کروڑ سے زائد اثاثہ جات رکھنے والے تمام لوگوں کا 10 فیصد ریاست پاکستان کی ملکیت قرار دیا جائے تا کہ پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی سے آزاد ہو،آئین و قانون کی بالادستی کویقینی بنایا جائے اور سفارش کی بنیاد پر ججز اور بیورو کریٹس کی تقرری اور تبادلے پر پابندی عائد کی جائے، پولیس کے محکمے کی عزت بحال کرنے کے لیے اسے سیاست سے اور سیاست دانوں سے دور رکھا جائے،پاکستان نظریاتی پارٹی 20 اکتوبر کو مزار قائد کراچی پر تاریخی پاور شو کرے گی پوری قوم سے شرکت کی اپیل ہے۔عمار الطاف ستی ایدووکیٹ نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے،جوڈیشل ریفامز ملک اور عوام کی بہتری کیلئے کی جانا چاہئیں نہ کہ اشرافیہ کے مفاد کیلئے،پولیس ریفارمز بھی ضروری ہیں، ججز کی تعیناتی کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ x