google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اے ٹی وی اور ایس آر بی سی کے ملازمین کی 23 ماہ کی تنخواہیں بقایا ہونا حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ

اے ٹی وی اور ایس آر بی سی کے ملازمین کی 23 ماہ کی تنخواہیں بقایا ہونا حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ

0

 آر آئی یو جے کے وفد کی اے ٹی وی اور ایس آر بی سی کے ملازمین کی 23 ماہ کی تنخواہیں بقایاجات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی کیمپ میں شرکت اور یکجہتی کا اظہار 




























اسلام آباد() اے ٹی وی اور ایس آر بی سی کے ملازمین کی 23 ماہ کی تنخواہیں بقایا ہونا حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں، اگر تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو بھرپور طریقے سےاحتجاج کریں گے

























 حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ہم کسی کو غریب ورکرز کے حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے ورکرز کے حقوق کےلیے آخری حد تک جائینگے، گے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے اے ٹی وی دفتر کے سامنے ورکرز کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی دھرنے سے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے  نائب صدر راجہ بشیر عثمانی  ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب نوابزادہ خورشید اور ماجد افسر نے خطاب کیا جبکہ دھرنے میں آر آئی یوجے کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان ممبر ایگزیکٹو باڈی نوابزادہ شاہ علی اور دیگر نے شرکت کی طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی وی اور ایس آر بی سی کے ورکرز سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس  ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے ہم کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ورکرز سے ان کا حق چھینے ہم ہر سطح پر ورکرز کے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور انہیں ان کا حق دلا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ 23 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے غریبوں کے حقوق کے نعرے لگانے اور دعوے کرنے والے حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے وزیر اعظم پاکستان ورکرز کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا فوری ازالہ کریں  ورنہ ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اور احتجاج کا دائرہ مزید بڑھائیں گے آر آئی یو جے کے نائب صدر راجہ بشیر عثمانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکمران اپنا قبلہ درست کریں اور  ورکرز ملازمین سے روا رکھا گیا ناروا سلوک ختم کریں تنخواہیں فی الفور ادا کی جائیں اور غریبوں کو جینے کا حق دیا جاے مہنگائی کے اس دور میں 23 ماہ کی تنخواہیں روکنا ظلم و ناانصافی کی انتہا ہے جسے کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا
x

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !