google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف مہم نہ چلائیں، پاکستان آکر مقابلہ کریں رہنما استحکام پارٹی عون چوہدری

باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف مہم نہ چلائیں، پاکستان آکر مقابلہ کریں رہنما استحکام پارٹی عون چوہدری

0

 اسلام آباد:(نمائیندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے یہودیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی ، مسلح افواج کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی گئی،سائفر کا نام لے کر سازشیں کی جاتی ہیں،پی ٹی آئی نوجوانوں کو گمراہ نہ کرے، پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے ، باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف مہم نہ چلائیں، پاکستان آکر مقابلہ کریں ، پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف مہم چلانے پر بے نقاب ہو گئی، 


ہم کسی کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئےرہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں 2016 میں پی آر فرم ہائر کی ،



 اسی پی آر فرم نے زلفی بخاری متعارف کرایا ، اس پی آر فرم کو کہا گیا کہ پی ٹی آئی لیڈر کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہے ، میں پوچھتا ہوں کہ پی آر فرم کو دینے کیلئے ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے، 



آج اسی فرم کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے یہ ایک لابی بنائی گئی ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچائے، یہ ہی فرم پاکستان کی جمہوریت کے خلاف استعمال کی جاتی ہے، آج یہ رونا رو رہے ہیں کہ ہمارے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، ہم نے اپنی اسمبلی میں جب یہ قرارداد منظور کی کہ کوئی طاقت پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی،ان سے زیادہ دشمن اس میں ملک کوئی نہیں ہو سکتا ،جتنا قریب سے میں نے ان لوگوں کو د



یکھا کہ شاید ہی کسی اور نے دیکھا ہو، سائفر کا نام لے کر سازشیں کی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان کے خلاف مہم چلانے پر بے نقاب ہو گئے،مسلح افواج کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی گئی، پی ٹی آئی کے لوگوں نے یہودیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی،پی ٹی آئی قیادت محب وطن ہونے کا کا دعویٰ تو کرتی ہےمگر یہ اندر سے ملک دشمن ہے، ہمیں معلوم ہے کہ لندن میں بیٹھے لوگوں کو پیسہ کون دے دیا ہے ،یواین کے جس ورکنگ گروپ کو خط لکھا گیا وہ ایک سیمی ادارہ ہے، نو مئی کے شہداء اور اہل خانہ سے معافی مانگیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا، جناح ہاؤس جلانے پر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو معافی مانگنی چاہیے،ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی کیلئے بہت قربانیاں دیں



 میں نے اس وقت لیڈر شپ کے سامنے آواز بلند کی کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے اور فرح گوگی اس کی فرنٹ میں ہے، لیکن لیڈر شپ کی جانب سے میری بات نہیں سنی گئی،عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نوجوانوں کو گمراہ نہ کرے، پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے ، باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف مہم نہ چلائیں، پاکستان آکر مقابلہ کریں ، ہم کسی کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !