رومان کے قاتل 24مئی تک گرفتار نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج ہوگا سید حسنین نوری
personcrp Pakistan
مئی 21, 2024
0
share
_ملک میں جاری اسرائیل کے خلاف مہم میں انجمنِ طلبہ اسلام کا کردار جراتمندانہ ہے_ _سینیٹر مشتاق خان_
_اصل ملزم کو بچانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے (سردارمظہر)
ملک بھر کے علماء و مشائخ اور تنظیمات اہل سنت انجمنِ طلبہ اسلام کے ساتھ ہیں
پیر زادہ محمد امین قادری
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) انجمنِ طلبہ اسلام کے مرکزی صدر سید حسنین نوری،نائب ناظم پنجاب محسن علی،ناظم انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی احمد علی اعوان اور سینیٹر مشتاق احمد خان،ایم ایس او کے مرکزی صدر سردار مظہر،محافظان نظریہ پاکستان کے چیئرمین پیر زادہ محمد امین قادری نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمنِ طلبہ اسلام کے کارکن رومان ساجد شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔
فرضی ملزم کی گرفتاری ڈالنے کی بجائے اصل ملزم کو گرفتار کیا جائے۔سی سی ٹی وی ویڈیوز میں موجود قاتل واضح نظر آرہا ہے مگر کبھی حادثہ۔
کبھی فرضی گرفتاری اور کبھی من پسند ایف آئی آر کے اندراج جس میں ملزم کی ولدیت ظاہر نہیں کی گئی سبھی حقائق مسخ کرنے کی کوششیں ہیں،
اصل ملزم کو بچانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا حکومت کو وارننگ دیتے ہیں 24مئی تک اصل ملزم گرفتار نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج ہوگا جس کی ذمہ داری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر عائد ہوگئی۔
ہماری امن پسندی کو کمزور مت سمجھاء جائے۔بدلہ لینا بھی جانتے ہیں اور قربانیاں دینا تنظیمات اہل سنت انجمنِ طلبہ اسلام کے ساتھ ہیں۔