راولپنڈی(نمائیندہ خصوصی ) یونین کونسل 30 چاہ سلطان میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ اسرار احمد کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 برسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال حلقہ کو محروم رکھا.
چاہ سلطان ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے. ہم اقتدار میں آ کر اپنے حلقے کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے.یو سی 30 کے تمام بنیادی مسائل سے آگاہ ہیں. کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے برسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ہم پر پارٹی چھوڑنے کے لیے بہت دباو ڈالا لیکن ہم صبر سے تمام لوگوں کا مقابلہ کیا اور نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا. کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 18 سجاد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ترقی کا نام ہے پاکتان میں جتنے م نصوبت بنے وہ نواز شریف کے دور میں بنے. 8 فروری کو دوبارہ کا دور شروع ہو گا. مسلم لیگ ن یو سی 30 کے رہنما راجہ اسرار احمد ایم ایل اے کشمیر احمد رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان الیکشن کے لیے مل کر محنت کر رہے ہیں جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی. کارنر میٹنگ سے چوہدری خالد حاجی پرویز فیصل بٹ سید شاہد اقبال اظہر قادری صنوبر گل قاری خالد راجہ بلال ایڈوکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا .

