google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

 راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد, میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں صحافیوں اور ان کی فیملیز نے فری ٹیسٹ کروائے اور ڈاکٹروں سے مفید مشورے لیے ،کیمپ کے بعد شرکاء میں قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی تقسیم کیے گئے




اسلام آباد() راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے )اور ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز(اے ایچ ایم او ) کے اشتراک سے نیشنل پریس کلب میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد کی نامور لیبارٹریز اور ہاسپٹلز کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی اس کیمپ میں فری شوگر ٹیسٹ فری یورک ایسڈ ٹیسٹ ہیپاٹائٹس ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹوں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں صحافیوں اور ان کی فیملیز کے لیے فزیوتھراپی آنکھوں کا معائنہ اسکن کے ڈاکٹر معدے کے ڈاکٹر اور دیگر شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز نے فری چیک اپ کیا،



کیمپ میں اسلام آباد سے معروف انٹرنیشنل، قوم ویو انسٹیٹیوٹ، انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی ہاسپٹل،کیپیٹل ڈائگنوسٹک سینٹر،پریمیم ڈائگنوسٹک سینٹر،ابن سینا لیب،این ایم ار سی ،شاہین میڈیکل لیب، اسلام اباد سونوگرافی انسٹیٹیوٹ اور دیگر اداروں نے شرکت کی، کیمپ کے اختتام پر شرکاء میں قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی تقسیم کیئے گئے،




 اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری، صدر اے ایچ ایم ملک سجاد، جنرل سیکرٹری عبدالوحید بابی نے خطاب کیا اور ڈاکٹروں میں سرٹیفکیٹ تقسیمِ کیے اور صحافیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر آر آئی یو جے کے نائب صدر بشیر عثمانی، جوائنٹ سیکرٹری مجاہد نقوی،



 اراکین مجسل عاملہ رانا فرحان،غفران احمد،نوابزادہ شاہ علی، توصیف عباسی اور رضوان گیلانی علئ اختر بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !