اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد چوری اورڈکیتی یونٹ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث منظم گر وہ کے03ارکان کو گرفتار کر لیا
personcrp Pakistan
فروری 29, 2024
0
share
اسلام آباد(ناصر خٹک ) گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی مزدا گاڑی ، نقدی و بیٹریاں کل مالیتی 48لاکھ روپے سے زائد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ،ملزمان کےخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں ڈکیتی اور راہزنی کی
وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد چوری اور ڈکیتی یونٹ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی مزدا گاڑی ، نقدی وبیٹریاں کل مالیتی 48لاکھ روپے سے زائد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت جاوید، آنار گل اور عمیر خان کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ''پکار15- ''پر اطلا ع کریں۔