مسلم پارٹی کے بانی چیئرمین شہزاد قیصر نے پارٹی کے لائحہ عمل کا اعلان
personcrp Pakistan
اگست 31, 2023
0
share
اسلامآباد (ملک راشد نزیر) نئی سیاسی جماعت حصار مسلم پارٹی کے بانی چیئرمین شہزاد قیصر نے پارٹی کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان قوم کے لیے سب سے پہلا تحفہ پاکستان کے ذمہ کل واجب الادا قرض کی ادائیگی کی مکمل ذمہ داری ہے، اقتدار میں آ کر ملک کا قرضہ پانچ سے سات سال کے دوران اتار دیں گے،
حصار مسلم پارٹی کا قیام درحقیقت نظام عدل فاروقی کو قائم کرنا ہے، سب سے پہلے اپنی ذات کو عدل کے لئے پیش کروں گا،ملک کو لوٹنے والے خواہ وہ میرے عزیز رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ان کو نشان عبرت بنا دیں گے،میری زندگی کا مقصد قرآن و سنت کی سر بلندی اور سرفرازی ہے،ہم بغیر اقتدار حاصل کئے غریب عوام کو بڑا ریلیف دیں گے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حصار مسلم پارٹی کے چیئرمین شہزاد قیصیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک سے پانچ ارب ڈالر کا ریلیف عوام کو دیں گے،ملک کا قرضہ پانچ سے سات سال کے دوران اتار دیں گے ،
وطن عزیز پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر سنوارنے کے لیے نظام فاروقی قائم کرنا انتہائی ضروری ہے،حصار مسلم پارٹی کا قیام درحقیقت نظام عدل فاروقی کو قائم کرنا ہی ہے، نظام عدل فاروقی کو قائم کرنے کے لیے میں سب سے پہلے اپنی ذات کو عدل کے لیے کٹہرے میں پیش کروں گا،ملک کو لوٹنے والے خواہ وہ میرے عزیز رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ان کو نشان عبرت بنا دیں گے، کسی بھی ملک یا فرد کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے ملک و قوم کے روبرو اور قوم کی تائید و حمایت کے ساتھ ہی طے پائیں گے، پاکستانیوں کے لیے سب سے پہلی خوشخبری ایک سے پانچ ارب ڈالر کی خطیب رقم مہنگائی کی خاتمے کے لیے اس طرح خرچ کی جائے گی کہ پہلے پانچ ماہ میں مہنگائی کی کمر توڑ دی جائے گی۔