آر آئی یو جے کے زیر اہتمام ارشد شریف قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس اہلکاروں کی بریت اور اداروں کی مجرمانہ غفلت کے خلاف احتجاجی اجلاس

مقررین کا سخت ردعمل ،کینیا کی عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے ،،مقررین کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (ملک راشد نذیر)راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے) کے زیر اہتمام سینرصحافی ارشد شریف شہید کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے اہلکاروں کی بریت اور حکومتی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف احتجاجی اجلاس میں مقررین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیا کی عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے اور قتل میں ملوث اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ارشد شریف کا قتل کسی ایک فرد کا نہیں پوری پاکستانی صحافت کا قتل ہے جس کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،ارشد شریف مرحوم کی اہلیہ جویریہ صدیق ،صدر آر آئی یو جے عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،صدر نیشنل پریس کلب انور رضا ،فنانس سیکرٹری نیئر علی ،سینئر صحافی ریاض احمد مبارک زیب خان،عامرسجاد سید،شہزاد چوہدری ،فہد شہبازخان ،چوہدری شاہد اجمل ودیگر نے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس میں نامزد کینیاء کے پانچ پولیس اہلکاروں کی رہائی اور نوکریوں پر بحالی تشویشناک خبر ہےارشد شریف کی لاش آج بھی چوراہے پر پڑی ہےسب نے اپنے اپنے فائدے کیلئے ارشد کی لاش کو نوچا ہے یہ معاملہ ہمارے لئے ارشد شریف کے قتل سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہےارشد شریف کے قتل کی خبر ملی تو فوری سوشل میڈیا دیکھا تھا بد قسمتی سے ہر فرد اپنے مطلب کا قاتل تلاش کر چکا تھایہ تک نہ سوچا گیا کہ یہ جلد بازی کیس خراب کرے گی میں نے فوری کینیاء میں پاکستان کے ہائی کیشن سے رابطہ کیا تھا مجھے بتایا گیا کہ یہ پہلی کال ہے جو کسی نے پاکستان سے کی ہےمعلومات دینے کی بجائے مجھ سے کہا گیا آپ ہماری مدد کریں کہا گیا ارشد شریف کی کینیاء میں انٹری کی تاریخ معلوم کر کے بتائیں ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ارشد شریف شہید کو انصاف نہیں مل رہا،مجھے ذہنی اور جسمانی طور پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےرات کو کالم لکھتے ہوئے بہت بے بس محسوس کرتی ہوں میں نے رات کو دیر سے صرف ایک میسج کیا اور سب نے ساتھ دینے کی حامی بھری ہےصحافی برادری ساتھ دیتی ہے
تو ہمت آ جاتی ہےباہر کیس کرنا آسان نہیں ہوتا وکیل بہت مہنگے ہیں میں خاموشی سے کیس میں پیش رفت کیلئے اقدامات کر رہی ہوں اور میں نے کینیا میں وکیل کر لیا ہے چاہتی ہوں کہ آئیندہ کسی اور کو ارشد کی طرح قتل نہ کیا جائےانصاف اور کامیابی کیلئے سب کے تعاون کی ضرورت ہے آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا کہ جب ارشد شریف پر مقدمات بنائے گئے تو ہم ان کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہم ارشد شریف شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں
گے پاکستان میں انصاف ناپید ہو رہا ہے
انصاف صرف طاقتور کے گرد گھوم رہا ہے نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے کہا کہ بطور صحافی ہمارا فرض ہے کہ ہمیں اس معاملے پر آواز بلند کریں ارشد شریف کیس کو دبنے نہیں دیناجویریہ ارشد نے کینیا میں کیس فائل کر دیا ہےہمیں اقوام متحدہ کو خط لکھ کر خاندان کی تشویش سے آگاہ کرنا چاہئےپی ایف یو جے کو کینیا کی حکومت کو بھی خط لکھنا چاہئےہمیں بتانا چاہیئے کہ 10 ماہ میں انصاف نہیں ملا پاکستان میں معاملہ عدالت میں ہے زیادہ بات نہیں کر سکتے پی ایف یو جے کو چیف جسٹس کو خط لکھنا چاہئیے آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر گیا ہے لیکن ارشد شریف کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا کینیا پولیس کے اہلکار جو قتل میں ملوث تھے ان کو بھی رہا کر دیا گیا ہے کینیا کی عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جب تک ارشد شریف کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے نیشنل پریس کلب کی فنانس سیکرٹری نیئر علی نے کہا کہ ارشد شریف کا کیس پوری کمیونٹی کیلئے لمحہ فکریہ ہےارشد شریف کی فیملی کے ساتھ کھڑا ہونے کا عزم کیا ہےاس کیس کو ایک سال بعد بھی لوگ بھول نہیں سکےکینیا کے پانچ نامزد پولیس اہلکاروں کی رہائی اورفورس میں واپسی لمحہ فکریہ ہے اس کے علاؤہ سابق صدر آر آئی یو جے مبارک زیب ،عامر سجاد سید ،آے پی پی یونین کے صدر شہزاد چوہدری ،سینئر صحافی ریاض احمد ،سینئر صحافی فہد شہباز خان نے بھی خطاب کیا
طارق علی ورک
جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے


.jpg)



