google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام عیدالاضحی کے موقع پر”قربانی سب کیلئے“ مہم کا انعقاد،اور عید کے دوسرے روز دعوت عام میں مزیدار کھانےپیش کیئے گئے

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام عیدالاضحی کے موقع پر”قربانی سب کیلئے“ مہم کا انعقاد،اور عید کے دوسرے روز دعوت عام میں مزیدار کھانےپیش کیئے گئے

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر    ”قربانی سب کیلئے“ مہم کا انعقاد،قربانی سب کیلئے مہم کے تحت اسلام آباد بھر میں عید کے پہلے دن ہزاروں سفید پوش گھرانوں میں گوشت پہنچایا گیاجبکہ عید کے دوسرے دن اسلام آباد بھر  میں تین سو کے قریب عیدالاضحی دستر خوان سجائے گئے،







جی الیون میں گرینڈ کچن سے ایک لاکھ افراد کیلئے کھانا پکایا گیا جہاں سے شہر بھر میں دستر خوان سجائے گے۔سٹریٹ نمبرٹین متصل گراونڈ جی الیون ون میں شہر کا سب سے بڑا دعوت عام عید دسترخوان سجایا گیا جہاں سینکڑوں شہریوں کیلئے دعوت کا بندوبست کیا گیا۔





دعوت عام دسترخوان پر شہریوں کو باوقار طریقے سے بیف قورمہ بیف پلاؤ کھلایا گیا اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے رہنما اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں دستر خوان پر موجود تھے 





جنہوں نے شہریوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے رہنماؤں چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،نعام الرحمان،یاسر عرفات بٹ،محمد شوکت سلفی،میڈیا کوآرڈنیٹر نوید احمد ودیگر کا کہنا تھا کہ اس بار مہنگائی کی وجہ سے بہت سارے لوگ قربانی نہیں کر سکے ایسے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے لوگوں کو عید قربان کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے خصوصی طور پر اقدامات کئے اور کارکنان نے عید کے تینوں روز گوشت تقسیم کیا اور عید کے دوسرے دن جی الیون میں میں گرینڈ کچن سے کھانا پکاکر شہر بھر میں دسترخوان سجائے،






۔گوشت کی تقسیم کا کام سروے کی بنیاد پر کیا گیاجس کیلئے یوسی سطح پر مرکزی مسلم لیگ کی خدمت کمیٹیوں نے اپنے اپنے علاقے محلے کی سطح پرسفید پوش اور قربانی نہ کرسکنے والے گھرانوں کی فہرستیں مرتب کیں۔مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت انسانیت اور اسلامی فلاحی پاکستان کیلئے قومی سیاست کا حصہ ہے جو صرف اقتدار کیلئے بلکہ خدمت انسانیت کو بنیاد بناکر کام کررہی ہے۔








ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !