google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کی سیاسی ہلچل میں مزید اضافہ، اقتدار کی جنگ میں ایک اور سیاسی پارٹی کا اضافہ،

ملک کی سیاسی ہلچل میں مزید اضافہ، اقتدار کی جنگ میں ایک اور سیاسی پارٹی کا اضافہ،

0

پاکستان مسلم پارٹی کے قیام کا اعلان، رانا ذیشان چیئرمین منتخب نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس، ملک بھر سے انتخابات جمیں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
اسلام آباد (  نمائیندہ خصوصی) ملک کی سیاسی ہلچل میں مزید اضافہ، اقتدار کی جنگ میں ایک اور سیاسی پارٹی کا اضافہ، شہر اقتدارایک اور سیاسی جماعت پاکستان مسلم پارٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ نوجوان سیاسی  رہنما مسلم پارٹی کے چیئرمین رانا محمد ذیشان نے پیر کو نیشنل پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس میں ملک بھر سے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا
۔






انہوں نے کہا کہ کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بعد عوام نے پی ٹی آئی سے بہت سی امیدیں وابستہ کر لی تھی مگر پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔





 آج وطن عزیز اندرونی اور بیرونی شدید خطرات کا شکار ہے ایک طرف ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ، مہنگائی کا طوفان بیروزگاری بدامنی تو دوسری طرف حکمرانوں کی عیاشیاں اور شاہانہ خرچے، اتحادیوں کو خوش کرنے کے لئے 80 افراد پر مشتمل وزراء کی فوج عوام اور ملکی خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ اس تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا کہ ملک کو ایماندار پڑھی لکھی اور مخلص قیادت فراہم کی جائے آئے رانا محمد ذیشان نے کہا کہ ہم ہر طرح کے طبقاتی لسانی اور گروہی تقسیم سے بالا تر ہو کر میدان عمل میں آئے ہیں ۔ہمارا مقصد صرف اور صرف   ملک کو معاشی بحران سے نکالنا اور عوام کو خوشحال کرنا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم پارٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے تمام تر قانونی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے ۔ ملک بھر سے منجھے ہوئے مخلص دیانت دار اور پڑھے لکھے سیاسی رہنما ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں آئندہ الیکشن میں ہم   بھرپور حصہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم پارٹی ملکی سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والے لاکھوں شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، ہم امن تباہ کرنے والے ہر اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں
مسلم پارٹی

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !