google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) شروع کیا گیا۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) شروع کیا گیا۔

0

 *کرائم (رپورٹر سلیم کورائی) ہوشاب کے ایک علاقے تلسر میں M-8 دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے علاوہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کلیٸر کرنے کے لیے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) شروع کیا گیا۔




علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس، سرویلنس اور جاسوسی (ISR) کے نتیجے میں، دہشت گردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور علاقے کی فضائی نگرانی و معلومات اکٹھی کرنے کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا

 فرار ہونے والے راستوں کو بند کرنے کے لیے ناکہ بندیوں کے قیام کا کام جاری تھا کہ 4 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چاروں دہشت گرد مارے گئے، جب کہ دیسی ساختہ بموں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !