google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کلرک برادری سمیت دیگر ملازمین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہمہ وقت شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کام کرتے ہیںڈپٹی کمشنر نصیرأباد محترمہ عائشہ زہری

کلرک برادری سمیت دیگر ملازمین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہمہ وقت شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کام کرتے ہیںڈپٹی کمشنر نصیرأباد محترمہ عائشہ زہری

0

 ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نصیرأباد محترمہ عائشہ زہری نے کہاکہ کلرک برادری سمیت دیگر ملازمین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہمہ وقت شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کام کرتے ہیں جن کے مسائل اور تکالیف سے بخوبی آگاہ ہیں ملازمین کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایپکا بلوچستان کے صوبائی نائب صدر اصغر علی بنگلزئی ایپکا نصیرأباد کے صدر عبداللہ بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا 






وفد میں جنرل سیکریٹری بابو برکت سامت بابو شفقت اللہ رند بابو برکت گولہ بابو عبدالحمید تنیو بابو نوراللہ سمیت دیگر موجود تھے محترمہ عائشہ زہری نے کہاکہ قدرتی آفات سیلاب بارشوں میں کلرکوں دیگر ملازمین ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے سے مسائل میں کمی ہوئی اور 





کہاکہ کلرکوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے اور کہاکہ محنت سے کام کرنے والے ملازمین کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر صوبائی نائب صدر اصغر علی بنگلزئی نے ڈپٹی کمشنر نصیرأباد محترمہ عائشہ زہری کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !