عبدلشکور سجرا:- پاکستان نظریاتی پارٹی لاہور کی جانب سے کامیاب تحفظ نظریہ پاکستان کانفرنس اور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا .جس میں لاہور کے ہزاروں نوجوان ,بزرگ بھائیوں نے شرکت کی اور اس بات کا عزم کیا انشاءاللہ اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے فیصلے پاکستان کی نوجوان قیادت کرے گی اور پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست بنے گا اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان نظریاتی پارٹی عبدالشکور سجرا کا کہنا تھا پاکستان کی تاریخ میں پاکستان نظریاتی پارٹی پہلی سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں۔
تحریک آزادی کا آغاز لاہور سے ہوا تھا انشاءاللہ نوجوان اپنی تحریک کا آغاز آج سے لاہور سے کرنے کا اعلان کرتے ہیں ❤️🇵🇰


