google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اپنے ممبران کےلئے صحت کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ,,کویسٹ میڈیکل کمپلیکس,, کے ساتھ معاہدہ*

ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اپنے ممبران کےلئے صحت کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ,,کویسٹ میڈیکل کمپلیکس,, کے ساتھ معاہدہ*

0

ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کویسٹ میڈیکل کمپلیکس سے جدیدترین اور مہنگے ٹیسٹ پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ کروا سکیں گے ,ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن, کے ممبران کےلئے لیب پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ جبکہ ریڈیالوجی پر 35 پر فیصد  ڈسکاؤنٹ اور باقی تمام سروسز پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ ہوگا, کویسٹ میڈیکل کمپلیکس کے پاس تمام جدید سہولیات سے آراستہ لیبارٹری ، 







پاکستان کی واحد اپ ریئٹ ایم آر آئی ، 256 سلیئس سی ٹی سکین ، ایکسرے مشین ، میموگرافی مشین ، ڈینٹل کلینک ، آپریشن تھیٹر ، وارڈز ، سکین کئیر کلینک ، سکین لیزر ، ہیئر ٹرانسپلانٹ ، فارمیسی ، الٹراساؤنڈ اسکین ، کلر ڈوپلر کی جدید سہولیات موجود ہیں اور ہوم سروسز کی سہولت بھی موجود ہے اس تمام سہولیات سے ,ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن, کے ممبران فائدہ اٹھا سکیں گے ,ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن, کے چیئرمین ناصر خان خٹک نے کہا کہ صحافی برادری کےلئے جو بھی ہم سے ممکن ہوا وہ کریں گے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے یہ ہمارا پہلا قدم ہے ہماری ہیلتھ کمیٹی نے اور چیئرمین ہیلتھ کمیٹی راجہ ثاقب راٹھور نے بہترین انداز میں کام کیا جو قابل تعریف ہے ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار بھی ممبران کو سہولیات کی فراہمی کےلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں جو آہستہ آہستہ سامنے آئیں گے_ صدر سید محمد یاسین ہاشمی نے کہاکہ یہ ہمارا پہلا قدم ہے ہم اپنے ممبران کےلٸے صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ تعلیم اور گھر جیسی سہولیات کی فراہمی پر بھی کام کر رہے ہیں جس کےلئے چیئرمین ناصر خٹک اور میرے تمام عہدیدار کام کر رہے ہیں جلدی ممبران کو خوش خبری کا سرپرائز دینگے, اس موقع پر کویسٹ میڈیکل کمپلیکس, کے سی ای او, ڈاکٹر نعمان سعید خٹک نے کہا کہ ہم نے دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک موبائل ایپ متعارف کروا رہے ہیں جس سے آپ مکمل استفادہ گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں تمام ٹیسٹ اور ڈاکٹرز آپ کو ہماری ایپ کے ذریعے اپنے گھر تمام تر جدید مشینوں کے ساتھ مہیا کئے جائیں گے ڈاکٹر نعمان خٹک نےکہا کہ ,ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن, کے ساتھ سنگ میل کا یہ خوبصورت تحفہ ارشد شریف شہید کے نام کرتا ہوں اور اس کا تمام تر کریڈٹ صحافیوں کی بہترین ابھرتی ہوئی تنظیم ,ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن, کو جاتا ہے جن کی کاوشوں سے یہ سب کچھ ممکن ہو سکا ایم او یو, پر دستخط کے موقع ,ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن, کے نائب صدر نعیم منہاس, فنانس سیکرٹری سردار نسیم,  سیکرٹری اطلاعات و چیئرمین ہیلتھ کمیٹی راجہ ثاقب راٹھور, اور ایگزیکٹیو ممبر قاسم منیر بھی موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !