احمد پور سیال میں بلڈنگ سب ڈویژن کا قیام تو عمل میں ا گیا مگر آج تک SDO اور SDC کی سیٹ خالی ھے بلڈنگ سب ڈویژن احمد پور سیال میں SDO نہ ھونے کیوجہ سے ٹھیکیداروں کی موجیں ۔ عون محمد شاہ اکلوتا سب انجینئر پوری سب ڈویژن کے سیاہ و سفید کا مالک عوامی ذرائع
جھنگ(بیورو رپورٹ) احمد پور سیال میں بلڈنگ سب ڈویژن کا قیام تو عمل میں ا گیا مگر آج تک SDO اور SDC کی سیٹ خالی ھے جس کی وجہ سے سب ڈویژن عملی طور پر فعال نہ ھے ۔ احمد پور سیال سب ڈویژن میں کروڑوں کی اسکیمیں چل رھی ہیں جن کی نگرانی عون محمد شاہ سب انجینئر کے ذمے ھے موصوف کبھی احمد پور سیال گئے ھی نہیں ہیں بل بنانے کے لیے موصوف نے پرائیویٹ بندے رکھے ھوئے ہیں جن کی تعلیم میڑک ھے اگر عون محمد شاہ سب انجینئر کی پیمائش بک کی فرانزک رپورٹ کروا لی جائے تو ذرائع کی نشاندھی کی تصدیق ھو جائے گی
باقی عون محمد شاہ سب انجینئر اپنے علاقے میں کبھی گئے ھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے ٹھیکیداروں کی موجیں لگی ھوئی ہیں (گھر والا گھر نہیں ھمیں کسی کا ڈر نہیں ) میڈیا پر عون محمد شاہ کے کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی خبریں شائع ھونے پر ڈپٹی کمشنر جھنگ نے فوری طور پر حیدر علی خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو انکوائری کا حکم دیا جس پر حیدر علی خان نے احمد پور سیال سب ڈویژن کی ساری اسکیموں کا وزٹ کیا جس کی کوریج میڈیا ٹیم نے مکمل طور پر کی اور موقعہ پر ھی ناقص میٹریل اور گھٹیا کوالٹی کی نشاندھی بھی کی انسپکشن رپورٹ ابھی بن رھی ھے مگر عون محمد شاہ سب انجینئر نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے میڈیا پرسنز کے خلاف واویلا شروع کر دیا ھے
عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر تعمیرات اور مواصلات پنجاب سیکریٹری تعمیرات اور مواصلات پنجاب کمشنر فیصل آباد اور محمد ارشد بھٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ھے کہ جب تک انکوائری کا فیصلہ نہ ھو عون محمد شاہ سب انجینئر احمد پور سیال سب ڈویژن کو فوری طور پر معطل کیا جائے تاکہ موصوف اس انکوائری پر اثر انداز نہ ھو سکے

