DISTRICT KORANGI POLICEDATED 15-10-2022
ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن کا ضمنی انتخابات NA-239 کی سیکیورٹی سے متعلق ہنگامی اجلاس, اور کورنگی پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ
ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن کا کورنگی شاہ فیصل ڈویژن میں ہونے والے سندھ قومی اسمبلی NA-239 کے ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا, اجلاس میں ایس ایس پی طارق نواز, ایس پی شاہ فیصل ڈویژن سید وجاہت حسین سمیت دیگر ایس پیز و ایس ڈی پی اوز, تمام ایس ایچ اوز اور دیگر افسران موجود تھے, اجلاس میں ایس ایس پی کورنگی نے تمام ضلعی اور اضافی افسران و اہلکاروں کو ہدایات و احکامات جاری کیۓ کہ الیکشن کی سیکیورٹی کو ہر لحاظ سے یقینی اور موثر بنایا جاۓ اور الیکشن سیکیورٹی پلان کے مطابق نفری کو مختلف پولنگ بوتھ, پواٸنٹس, پولنگ بلڈنگ اور بیلٹ مٹیریل کی سیکیورٹی پر تعینات کیا جاۓ اور تمام نفری کو الیکشن سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی جاۓ ۔ ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن نے تمام افسران و ملازمین کو سخت احکامات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ کسی بھی غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں محکمہ جاتی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ گی ۔
اجلاس کے بعد ایس ایس کورنگی فیصل بشیر میمن کی سربراہی میں کورنگی پولیس اور سندھ رینجرز کا ضلع کورنگی کی فضا ٕ کو پُر امن رکھنے کیلۓ کورنگی میں فلیگ مارچ کا بھی کیا گیا, فلیگ مارچ میں کورنگی پولیس اور سندھ رینجرز کے دیگر افسران و اہلکار شامل تھے, فلیگ مارچ مختلف شاہراہوں اور علاقوں میں کیا گیا, کورنگی پولیس کیجانب سے ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کیلۓ موثر اقدامات جاری ہیں
ترجمان ضلع کورنگی پولیس





