اسلام آباد زکوٰۃ فاؤنڈیشن امریکہ کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی پریس کانفرنس
personcrp Pakistan
اکتوبر 12, 2022
0
share
اسلام آباد زکوٰۃ فاؤنڈیشن امریکہ کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے کہا ہے سیلاب متاثرین کیلئےمسلم اور ہندو دونوں یوٹیز میں بغیر کسی تفریق کے ریلیف اور بحالی کا کام جاری رکھیں گے ۔ گزشتہ ما ہ متاثرین کیلئے 140 ٹن (140,000 کلوگرام چاول اور (100,000لاکھ ڈالر مالیت کی خوراک اور دیگر اشیاء تقسیم کرچکے ہیں، اس ماہ مزید 100 ٹن (100,000 کلو گرام چاول سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدگان میں تقسیم کیا جائیگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مردوک بلی ، الخدمت فاؤنڈیشن اور ریڈ فاؤنڈیشن کے نمائندوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے تحصیل جنڈو کے دوگاؤں میں مکانات کی تعمیر نو شروع کر نے کیلئے ریڈ فاؤنڈیشن کی فیلڈ ٹیم کو فنڈ کرنے اور مزید 6 گاؤں کی بھی بحالی کا اعلان کیا۔فرخ رضا نے مزید کہا کہ انہوں نے جعفرآباد بلوچستان سے لے کر میر پور خاص اور بدین تک بذر یہ روڈ تمام اضلاع کا وزٹ کیا اور محسوس کیا گیا کہ پاکستان اس وقت بدترین نا گہانی آفت سے گزررہا ہے۔ سیلاب سے بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخو ا اور جنوبی پنجاب کے الا بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت بڑے پیانے پر مداد کی ضرورت ہے، بحالی آبادکاری اور صحت کی سہولیات کو متاثرین تک پہنچانے کا عمل تیز کر رہے ہیں اس سلسلے میںریڈ فاؤنڈیشن کی فیلڈ ٹیم کے انچارج مظہر حسین کے مشکور ہیںجنہوں نے ہمیں میر پور خاص میں ایسے گاؤں میں امدادی سامان پہنچانے میں معاونت کی ہے جہاں زمینی راست نہیں تھا اور کشتیوں پر ہم امدادی سامان لے کر گئے اور وہاں تقسیم کیا۔ ریڈ فاونڈیشن کی وساطت سے ہمیں اسی علاقے میں بند واقلیتی کمیونٹی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جس میں ہمارے ساتھ بھی اقلیتی کمیونٹی کی نمائندہ اور سرگرم خاتون محتر مہ ومیر کو لی بھی ہیں ۔ ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ان علاقوں سے لاکھوں لوگوں کو آزاد کروایا اور نہ صرف پاکستان کی حکومت سے ایوارڈ لیا بلکہ انٹرنیشنل اداروں سے بھی کئی ایوارڈ حاصل کئے ۔ ہم ریڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ان کے متاثرہ پورے گاؤں جو کمل طور پرختم ہو چکا ہے دوبارہ بحال کر میں کے شیلٹر ہوم بنا کر دیں گے اور ان کے گاؤں کیلئے صحت اور صاف پینے کے پانی کے بندوبست کے ساتھ ان کیلئے Livelihood او فصلوں کی کاشت کیلئے سچ اور کھا مہیا کر یں گے۔جلد ہی لوگ رہنے کیلئے اپنے گاؤں میں جانا شروع کر دیں گے اور بحالی کا عمل تیز کر دیا جائے گا ، زکو ۃ فاؤنڈیشن یا ان کے ساتھ تعاون کرنے والی چند آرگنا ئز یشنزاس پورے متاثرہ علاقے کوکور نہیں کر سکتیں ۔اس میں حکومتی اداروں اور این پی اوسیکٹر کو ملکر کر آگے بڑھنا چاہیے۔پر یس کانفرنس میں ریڈ فاؤنڈیشن کے نمائندے فضل الرین نے کہا کہ ہم کو فاؤنڈیشن امریکہ کے مشکور ہیںجنہوں نے پاکستان میں اس ایمرجنسی میں ریڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ کو فاؤنڈیشن کی امداد کی حقدارلوگوں کو اور بروقت پہنچانے میںزکوٰۃفاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوے اقلیتی کمیٹی کی سرگرم میر و روکولی نےزکوٰۃ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے علاقے میں ریلیف تقسیم کیا اور بچوں کو خواتین کوکشتیوں کے ذریعے حفوظ مقام تک پہنچایا اور اب ہمارے غریب ہاریوں ، کاشتکاروں کی بحالی کی ذمہ داری اٹھائی ۔فرخ رضانے کو فاؤنڈیشن کی طرف سے یقین دیا کہ اپنی سرگرمیوںکو جاری رکھیں گے۔