google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان میں ایک اور نئی سیاسی جماعت بن گئی

پاکستان میں ایک اور نئی سیاسی جماعت بن گئی

0

 فرسٹ ڈیموکر یٹک فرنٹ کی پریس کانفرنس


اسلام آباد (ملک راشد نزیر ) 11 اکتوبر بروزمنگل دو پہر 5 بجے بمقام اسلام آباد پریس کلب میں فرسٹ ڈیموکر یٹک فرنٹ کی پریس کانفرنس منعقد ہوئی ۔ چیئر مین فرسٹ ڈیموکر یک فرنٹ کرنل راجہ جایدو محبتی (ر) نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ فرسٹ ڈیموکر یٹک فرنٹ تیزی سے ابھرتی ہوئی ایک نئی سیاسی جماعت ہے جس


کے بنیادی مقاصد مندرجہ ذیل ہیں

 :-۱- پاکستان میں قانون کی حکمرانی لانا اور تھانوں کا نظام ٹھیک کرنا۔ 

۲۔ آزاداور غیر جانبدارالیکشن کروانا۔

 ۳۔ الیکشن کے اخراجات میں حد درجہ کمی کرنا تا کہ ایماندار اور قابل امید وارعوام کی نمائندگی کرسکیں ۔ سیلاب کا ذکر کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال سیلاب کی وجہ سے جو تباہ کاریاں ہوئیں ، وہ حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے سیاست دانوں کا ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شدید مزمت کی ۔اور اس بات پر زور دیا کہ منفی سیاست ملک کے لئے بے حد خطر ناک ہے ۔ چیئر مین ایف ڈی ایف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،لاقانونیت اور تھانوں کی مایوس کن صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو عزت، انصاف ، بنیادی تعلیم ، روزگار کے مواقع اور بہترین میڈیکل سہولیات فراہم کرے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !