قوم کو سٹریٹ چلڈرن ٹیم کی پہلی جیت مبارک
پاکستان بمقابلہ سوڈان پاکستان نے
اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ میں سوڈان کو شکست دے دی پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سوڈان کے خلاف 3گول کیےطفیل شنواری مین آف دی میچ کرار
قومی ٹیم کل اپنا تیسرا میچ میزابان ٹیم قطر کے ساتھ کھیلے گی۔پاکستان ٹیم کا دوسرا میچ بورنڈی سے ہوا جو بغیر کسی نتجہ کے ختم ہوگئی پاکستان اسٹریٹ چائلڈفٹبال ٹیم کی ورلڈکپ میں سوڈان کو شکست
دوحا(جاوید اے ملک)اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ قطر میں شروع ہوگیا ہے ،اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں پاکستان سمیت 24 ممالک کی 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، چوتھے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے سوڈان کو 3 گول سے شکست دی قومی ٹیم کے کھلاڑی طفیل شنواری کی ہیٹ ٹرک نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی دوران پاکستان ٹیم کا دوسرا میچ بورنڈی سے ہوا جو بغیر کسی نتجہ کے ختم ہوگیا،قومی ٹیم کل اپنا تیسرا میچ میزابان ٹیم قطر کے ساتھ کھیلے گی۔

