google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سپیشل پرسن عارف جاوید نے پریس کلب اسلام آباد میں دوران پریس کانفرنس کہا کہ سٹیٹ آفس کے اہلکاروں نے میرے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے

سپیشل پرسن عارف جاوید نے پریس کلب اسلام آباد میں دوران پریس کانفرنس کہا کہ سٹیٹ آفس کے اہلکاروں نے میرے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے

0

 اسلام آباد سپیشل پرسن عارف جاوید نے پریس کلب اسلام آباد میں دوران پریس کانفرنس کہا کہ سٹیٹ آفس کے اہلکاروں نے میرے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ آفس کی جانب سے مجھے گھر الاٹ کیا گیا ہے جس میں میں دو سال سے رہ رہا ہوں کل بروز بدھ مورخہ پانچ اکتوبر 2022کو دن بارہ بجے سٹیٹ آفس کے اہلکاروں نے زبردستی میرے گھر کے دروازے توڑ کر گھر میں موجود خواتین کو زدو کوب کیا مجھ جیسے معزور آدمی کے ساتھ انہوں نے ناانصافی کی رات و رات چوروں کی طرح میرے گھر کی الاٹمنٹ کینسل کر دی گئی میری جناب چیف جسٹس صاحب اسلام آباد ہائی کورٹ سے مکمل جوڈیشل انکوائری کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں اس واقعے کے تمام تر ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کا بھی مطالبہ کرتا ہوں





اسلام آباد () اسلام آباد کے رہائشی اور ٹانگ سے معذور استاد عارف جاوید نے کہا ہے کہ انکے جی سکس فور میں واقع اسٹیٹ آفس کی طرف سے الاٹ شدہ گھر میں اسٹیٹ آفس کے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ دو درجن کے قریب غنڈوں کی گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ اور گھر کا سامان باہر پھینک کر الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا عمل شرمناک ہے، وفاقی وزیر ہاؤسنگ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کا نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے،ایک ہفتہ کے اندرالاٹمنٹ کی منسوخی کے احکامات واپس لیکر معافی نہ مانگی گئی تو اسٹیٹ آفس کے باہر شدید احتجاج کرینگے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں معذور افراد کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کی صدر سید سلطان شاہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عارف جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ایک معذور استاد کو گھر سے بے دخل کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،اگر انکے گھر کی الاٹمنٹ غیر قانونی تھی تو اسٹیٹ آفس نے چار بار اسکی ٹرانسفر کیوں کی،عدالتی حکم پر ہونے والی الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کے پیچھے ایسی کونسی طاقتور شخصیت ہے،درس تدریس سے منسلک ہوئے 25 برس بیت گئے ہیں، اسٹیٹ آفس کے اہلکاروں کی توڑ پھوڑ اور نقصان کا آزالہ کیا جائے، اگر ایک ہفتے تک نقصان کا آزالہ کرنے کے ساتھ معافی نہ مانگی گئی تو پاکستان ڈس ایبلڈ تنظیم کے تمام اراکین اسٹیٹ آفس کے باہر شدید احتجاج کرینگے اور یہ احتجاج مطالبات کی منطوری تک جاری رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !