نیو کنڈ راجگان میں مبینہ منشیات فروشی اور ہلڑ بازی کی شکایات، شہریوں کا پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ
personcrp Pakistan
اگست 12, 2026
0
share
علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ مقکیا جا چکا ہے، تاہم تاحال مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جام پر مبینہ ناجائز قبضے اور مشکوک سرگرمیوں کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کو آگاہاتی ہے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں واقع نیو کنڈ راجگان میں مبینہ طور پر منشیات کی خرید و فروخت، مشکوک سرگرمیوں اور شام کے اوقات میں ہلڑ بازی کے حوالے سے مقامی شہریوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات اور پولیس گشت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے مقامی ذرائع کے مطابق نیو کنڈ راجگان کی ایک نجی سوسائٹی میں مبینہ طور پر چرس اور شراب کے استعمال اور فروخت کی
سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ موبائل فون کے ذریعے بھی منشیات کی مبینہ خرید و فروخت کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک مقامی شخص، جسے ذرائع عمران عرف شاکا کے نام سے بیان کرتے ہیں، کے مبینہ ڈیرے پر شام کے اوقات میں بعض اوباش افراد کے جمع ہونے اور ہلڑ بازی کے باعث اہلِ علاقہ کو مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ مذکورہ مقام پر بعض ایسے افراد بھی آتے جاتے ہیں جو مبینہ طور پر مختلف جرائم کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں تاہم ان دعوؤں کی
آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ کسی فرد کو جرم کا مرتکب قرار دینا متعلقہ اداروں کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کے بعد ہی ممکن ہے علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ مقام پر مبینہ ناجائز قبضے اور مشکوک سرگرمیوں کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جا چکا ہے، تاہم تاحال مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے متعدد بار شکایات اور اطلاعات سامنے آ چکی ہیں، مگر صورتحال میں خاطر خواہ بہتری نہیں آئی۔ اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کا فوری نوٹس لیتے
ہوئے غیر جانب دارانہ تحقیقات کریں، منشیات فروشی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور علاقے میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی گشت وین روزانہ کی بنیاد پر تعینات کی جائے۔شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس حکام عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور رہائشیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔