google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 افنان اسماعیل کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، نو منتخب قیادت کو مبارکباد اور ڈیجیٹل لٹریسی ورکشاپس کا اعلان

افنان اسماعیل کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، نو منتخب قیادت کو مبارکباد اور ڈیجیٹل لٹریسی ورکشاپس کا اعلان

0

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن افنان اسماعیل کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی سمیت پوری نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی،اس موقع پر این پی سی کی قیادت نے افنان اسماعیل کو نیشنل پریس کلب کا دورہ کرایا اور اس حوالے سے انہیں مکمل بریف کیا، افنان



 اسماعیل نے این پی سی کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی کامیابی صحافی برادری کی طرف سے ان پر اعتمادکا اظہارہے، اب ان کے کندھوں پر صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی بھاری ذمہ داری ہے ، امید ہے کہ این پی سی کی


 نو منتخب قیادت اپنی ان ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ برا ہو گی،انہوں نے نیشنل پریس کلب کی قیادت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور پریس کلب کیساتھ ملکرمرد و خواتین صحافیوں کیلئےڈیجیٹل لٹریسی کے حوالے سے ورکشاپس کرانے کا بھی


 اعلان کیااس موقع پر این پی سی کے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن افنان اسماعیل کا پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !