محترمہ فرزانہ کوثر کو فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام مقرر ہونے پرڈاکٹر جاوید مہرکی مبارکباد
personcrp
دسمبر 02, 2025
0
share
اسلام آباد۔() ٹیچر ٹرینز، ماہر تعلیم، پرنسپل اسلام آباد ماڈل سکول سہالی ڈاکٹر جاوید مہر نے محترمہ فرزانہ کوثر کو فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام مقرر ہونے پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ فرزانہ کوثر کی تقرری ان کی سماجی
خدمات، تعلیمی وابستگی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف ہےانہوں نے امید ظاہر کی کہ محترمہ فرزانہ کوثر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی رہنمائی، تربیت اور با اختیار بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گی
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کی تقرری سے نہ صرف نوجوانوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے عمل کو بھی تقویت ملتی ہے ڈاکٹر جاوید مہر نے محترمہ فرزانہ کوثر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔