google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کیپٹن عمران علی کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی جلد شروع

کیپٹن عمران علی کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی جلد شروع

0

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹ نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزام میں مطلوب قرار دیے گئے سنگین غداری کے مرتکب کیپٹن عمران علی کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن




 عمران علی نے 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں ڈیوٹی کے دوران اپنے سپیریئر افسران کے احکامات ماننے سے انکار کیابتایا جاتا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے مبینہ طور پر سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حق میں نعرے بازی کی اور عوام کو انتہائ سنگین ریاست مخالف کاروائیوں پر اکسایا ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر اس وقت




 اسلام آباد میں تعینات تھے اور انہوں نے نہ صرف اپنی مقررہ ڈیوٹی ترک کی بلکہ فوجی نظم و ضبط اور سروس قواعد کی بھی خلاف ورزی کی جو قوانین پاکستان کے تحت سنگین غداری کے زمرے میں آتا ہے ملٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد معاملے کی انکوائری شروع کی گئی، جس کے نتیجے میں مزکورہ افسر کے 9 مئ کے واقعات میں بھی ملوث ہونے کے ناقابل


 تردید شواہد ملے ہیں جسکے بعد اب باقاعدہ تادیبی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہےاطلاحات کے مطابق الزامات ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جا سکتی ہےاس حوالے سے تاحال سنگین غداری کے مرتکب کیپٹن عمران علی یا پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !