google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کرسمس محبت، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام ہے، اقلیتی برادریوں پر پوری قوم کو فخر ہے سید ندیم منصور، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 47

کرسمس محبت، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام ہے، اقلیتی برادریوں پر پوری قوم کو فخر ہے سید ندیم منصور، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 47

0

اسلام آباد: حلقہ این اے 47 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کے امیدوار سید ندیم منصور نے ملک بھر کی مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی برادریوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے اور قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔




کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں سید ندیم منصور نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور حکومت ان کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس جیسے مذہبی تہوار مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان محبت، احترام، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ایک دوسرے کے عقائد، تہذیب اور ثقافت کا احترام کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں امن اور استحکام قائم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں تمام مذاہب کو آئین کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہے۔

سید ندیم منصور نے مزید کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری، برداشت اور بھائی چارہ ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں، اور یہی اقدار پاکستان کو مضبوط اور متحد بناتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !