google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حاجی ملک شوکت اعوان نے اپنےخلاف شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید

حاجی ملک شوکت اعوان نے اپنےخلاف شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید

0


بلیک میلر ٹولے کیخلاف قانونی کارروئی کا حق محفوظ  رکھتا ہوں، حاجی ملک شوکت 


اسلام آباد(سٹی رپورٹر) اسلام آباد کے رہائشی اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ملک شوکت اعوان نے اپنےخلاف شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایف بارہ میں واقع زمینوں کے جدی پشتی مالک ہیں، چندجعلی اور بلیک میلرز افراد پر مشتمل بھتہ مافیاء کی جانب سے بھتہ نہ دینے پرانکے خلاف زمینوں پر قبضے کاجھوٹا پروپیگنڈہ کرکے



بلیک میل کیا جا رہا ہے، انہوں نے نہ تو کسی سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے اور نہ ہی اپنی زمین کسی کو آگے فروخت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انکا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے اورانہوں نے اپنے علاقے میں عوامی فلاحی منصوبوں پر مشتمل ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، جس پر بلیک میلر ٹولے نے جھوٹی خبروں کے ذریعے انکی شہرت کونقصان پہنچانے اوربلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، حاجی ملک شوکت اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس جعلی ٹولے نےاس خبر کی تردید جاری نہ کی تو وہ اس بلیک میلر ٹولے کیخلاف قانونی کارروئی اور ہتک عزت کے ہرجانے کے دعوے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !