google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیویارک: وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان نقوی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطین کے حق میں احتجاج میں شریک

نیویارک: وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان نقوی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطین کے حق میں احتجاج میں شریک

0

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان نقوی نے فلسطین کے حق میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں مختلف ممالک کے نمائندوں کے ساتھ شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور عالمی برادری سے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔



سید ذیشان نقوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں احتجاج کرنا ایک جائز اور انسانی حق ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت کے مظالم کو عالمی سطح پر روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ فلسطین میں جاری ظلم و ستم کو بند کرانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے مقدمے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے اور عالمی فورمز پر مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے نیتن یاہو کو غزہ میں جاری نسل کشی کے ذمہ دار دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہرے کے دوران فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے شرکاء نے اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور عالمی برادری کو ذمہ داری کا احساس دلانے کی کوشش کی۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے خبردار کیا کہ اگر اب بھی عالمی برادری خاموشی اختیار کرتی رہی تو یہ تاریخ میں ایک بڑا جرم شمار ہوگا۔

یہ مظاہرہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر عالمی سطح پر فلسطین کے حق میں یکجہتی کا مظہر تھا، جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے افراد نے شرکت کر کے فلسطینی عوام کی حمایت کا پرزور پیغام دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !