✍️ تحریر: ملک راشد نزیر
زندگی کا ہر دن ایک نیا صفحہ ہے، اور ہر رات گویا ایک ختم ہوتا باب۔ ہم میں سے اکثر لوگ ایسے لمحات سے گزرتے ہیں جب ہر طرف اندھیرا محسوس ہوتا ہے۔ دل بوجھل، ذہن الجھا ہوا، اور آنکھیں نم جیسے سب کچھ ختم ہو چکا ہو۔ مگر دوستو! یہ مت بھولو کہ ہر رات کے بعد ایک نیا سورج طلوع ہوتا ہے، جو اپنے ساتھ نئی امید، نئی روشنی اور نئے مواقع لے کر آتا ہے۔اگر آج تم ناکام ہو چکے ہو، اگر تمہارے خواب بکھر چکے ہیں، اگر تم خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کر رہے ہو تو یہ مت سوچو کہ کہانی یہاں ختم ہو گئی۔یہ صرف ایک وقفہ ہے، ایک آزمائش ۔
وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا، اور حالات کبھی ایک رخ پر نہیں چلتے۔
خود کو سنبھالو، اپنے آنسو پونچھو، اور دل میں یہ یقین جگاؤ کہ کل کا دن تمہارا ہو سکتا ہے — اگر تم آج ہمت نہ ہارو۔
یہ دنیا اُن لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو حالات سے نہیں ڈرتے، جو گر کر اٹھتے ہیں، جو ہر شکست کو سبق بناتے ہیں اور پھر آگے بڑھتے ہیں۔
کل جب سورج نکلے گا، تو وہ تمہیں پکارے گا:
وہ تمہیں یاد دلائے گا کہ:
تمہاری سانسیں ابھی باقی ہیں،
تمہاری صلاحیتیں ابھی ضائع نہیں ہوئیں،
تمہارے خواب ابھی مکمل نہیں ہوئے۔
تو کیوں نہ تم بھی کل کے سورج کے ساتھ اپنی امیدوں کو پھر سے زندہ کرو؟
کیا تم واقعی وہ شخص بننا چاہتے ہو جو صرف حالات سے ہار مان جائے؟
یا وہ شخص، جو ہر اندھیرے میں بھی امید کی ایک کرن تلاش کر لے؟
یہ زندگی تمہاری ہے۔ اور تمہارے ہاتھ میں ہے کہ تم اسے مایوسی کے اندھیرے میں گم کر دو یا امید کی روشنی میں نکھار دو۔
یہ دنیا تمہیں گرا سکتی ہے، مگر جب تک تم خود ہار نہیں مانتے — تمہارے اندر کی آگ کبھی نہیں بجھتی۔
تو اے تھکے ہارے انسان:
ہمت کرو،
خود کو سمیٹو،
اور یقین رکھو کہ…
کل کا سورج تمہارے لیے نئی امید لے کر طلوع ہوگا — بس آج ہار مت مانو۔
✍️ تحریر: ملک راشد نزیر
(یہ تحریر ہر اُس شخص کے لیے ہے جو مایوسی کے اندھیرے میں اُمید کی روشنی تلاش کر رہا ہے۔)