لاہور (نمائندہ خصوصی) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خبردار کیا ہے کہ لاہور کے نشیبی علاقوں، خصوصاً شاہدرہ سمیت دیگر مقامات کو آئندہ چند گھنٹوں میں سیلاب کے شدید خطرے کا سامنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فوری اقدامات اٹھا کر انتظامات کو مکمل کیا جائے اور شہریوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث صوبے کے متعدد علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں، اور پانی کے اخراج کے لیے مناسب گزرگاہیں نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
لاہور کے کمشنر فوری طور پر سیلابی علاقوں سے شہریوں کی محفوظ منتقلی یقینی بنائیں۔ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرہ خاندانوں کو دوائیں، خوراک، ٹینٹ اور دیگر ضروری اشیاء فوری فراہم کی جائیں۔موسمی بیماریوں سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد مہیا کی جائے۔

.jpg)