google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراچی سے رِمدان بارڈر تک زائرین کے ہمراہ مارچ کا اعلان چیئرمین مجلس وحدت المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری

کراچی سے رِمدان بارڈر تک زائرین کے ہمراہ مارچ کا اعلان چیئرمین مجلس وحدت المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری

0

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین امام حسینؑ کے مقدس موقع پر ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی سے رِمدان بارڈر تک زائرین کے ہمراہ مارچ کریں گے۔ اس مارچ کا مقصد اربعین کے سفر میں حائل رکاوٹوں کے خلاف پرامن احتجاج اور مذہبی و انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔



علامہ راجہ ناصر عباس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے زائرین کو اربعین میں شرکت سے روکنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا:

"اربعین امام حسینؑ میں شرکت ہر مؤمن کا بنیادی مذہبی حق ہے۔ کسی بھی صورت میں ہم مذہبی آزادی اور انسانی حقوق پر کوئی پابندی قبول نہیں کریں گے۔"

انہوں نے ملک بھر کے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے قافلوں کے ہمراہ کراچی پہنچیں اور اس پُرامن مارچ کا حصہ بنیں۔ یہ مارچ نہ صرف مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے ہے بلکہ ایک اجتماعی پیغام ہے کہ قوم اپنے عقیدے اور شعائر کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔مجلس وحدت مسلمین نے واضح کیا ہے کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا اور آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہے گا۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ زائرین کو اربعین کے سفر کی مکمل آزادی اور سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ وہ بلا خوف و رکاوٹ زیارتِ امام حسینؑ کے لیے عراق جا سکیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !