google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں

0

لاہور (کورٹ رپورٹر)

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔




ذرائع کے مطابق، انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے جج منظر علی گل نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

عدالت نے عدم پیروی اور پیشی سے مسلسل غیر حاضری کو بنیاد بناتے ہوئے عمر ایوب کی تمام عبوری ضمانتیں منسوخ کر دیں، جبکہ ملزم کی جانب سے دائر کی گئی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب پر 9 مئی کے واقعات کے بعد درج ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں مرکزی کردار ہونے کا الزام ہے۔ ان پر تھانہ شادمان میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور پر حملہ اور دیگر تخریبی کارروائیوں کے تحت مقدمات درج ہیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پولیس کسی بھی وقت عمر ایوب کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر سکتی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !