google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد: کورنگ ٹاؤن میں سفاری ویو پلازہ پر قبضے کی کوشش، 48 لاکھ کا سامان چوری، دفتر میں توڑ پھوڑ

اسلام آباد: کورنگ ٹاؤن میں سفاری ویو پلازہ پر قبضے کی کوشش، 48 لاکھ کا سامان چوری، دفتر میں توڑ پھوڑ

0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  اسلام آباد کے علاقے کورنگ ٹاؤن ایکسٹینشن میں واقع سفاری ویو پلازہ پر قبضے کی سنگین کوشش اور پرتشدد کارروائی کا انکشاف ہوا ہے، جس میں معروف کاروباری شخصیت فہیم احمد ہاشمی کو نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ شہری کے مطابق ایک منظم گروہ نے ان کی جائیداد پر قبضے کی کوشش کرتے ہوئے ان کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی، تقریباً 48 لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کر لیا اور ذاتی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔


فہیم احمد ہاشمی، جو کہ ایک معزز اور پرامن شہری ہیں اور بحریہ ٹاؤن فیز تھری میں مقیم ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کے پلازہ پر قبضے کے لیے ناصر ولد عبد الستار نامی شخص کی قیادت میں ایک گروہ سرگرم ہے۔ مذکورہ شخص نے ہاسٹل میں مقیم طلبہ کو ورغلا کر دفتر پر حملہ کروایا، جن میں اکثریت افغانی اور پٹھان طلبہ کی تھی جو کہ تعلیم کی غرض سے وہاں رہائش پذیر تھے۔

فہیم احمد ہاشمی کے مطابق مذکورہ گروہ نے نہ صرف دفتر میں گھس کر قیمتی سامان لوٹا بلکہ عمارت کے تین سے چار فلورز پر ناجائز قبضہ بھی جما لیا ہے اور کرایہ دینے سے انکاری ہے، حالانکہ ان کے ساتھ کیا گیا کرایہ داری کا معاہدہ 2021 میں ختم ہو چکا ہے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر اور اس کے ساتھیوں نے سفاری ویو پلازہ میں "ڈاکٹر اے کیو اسکول" اور ہاسٹل قائم کر رکھا ہے، جسے وہ قانونی معاہدے کے بغیر چلا رہے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اور معزز شہری کی جائیداد پر قبضے کی کوشش سراسر ظلم اور زیادتی ہے، جس سے علاقے کا امن و امان متاثر ہو رہا ہے۔

متاثرہ شہری فہیم احمد ہاشمی نے پولیس و انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر ناصر ولد عبد الستار اور اس کے گروہ کے خلاف قانونی کارروائی کرے، چوری شدہ سامان واپس دلایا جائے، اور انہیں اپنی جائیداد کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قصوروار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !