google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں طوفانی بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے تباہی: ہلاکتوں کی تعداد 337 تک پہنچ گئی

خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں طوفانی بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے تباہی: ہلاکتوں کی تعداد 337 تک پہنچ گئی

0

پشاور (19 اگست 2025): خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں ہلاکتوں کی تعداد 337 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 169 افراد زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق افراد میں 273 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 130 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔


پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی رپورٹ کے مطابق:بونیر میں سب سے زیادہ 278 اموات ہوئیں۔دیگر متاثرہ اضلاع میں شانگلہ (37)، مانسہرہ (24)، باجوڑ (21)، سوات (16)، لوئر دیر (5)، اور بٹگرام (3) شامل ہیں۔بونیر کے علاقوں بیشونئی، بٹئی درہ، گوکند، پیر بابا، چغرزئی، گدیذی اور دیگر دیہات میں درجنوں لاشیں ملی ہیں، 100 سے زائد جنازے ادا کیے گئے، جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔


شدید بارشوں، آسمانی بجلی، ندی نالوں میں طغیانی اور زمین کھسکنے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں، جس سے ریسکیو آپریشنز میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند سڑک کو پاک فوج کی انجینئرز کور نے کھول دیا۔بونیر اور دیگر علاقوں میں روڈ کلیئرنس، ریکوری آپریشنز، ریسکیو اور طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ٹیرو گاؤں میں زمینی راستہ بند ہونے پر فیلڈ اسپتال قائم کیا گیا، شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا، اور راشن تقسیم کیا گیا۔

  • پی ڈی ایم اے کے مطابق 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان متاثرہ علاقوں کو بھیجا گیا، جس میں ٹینٹس، کمبل، کچن سیٹس، ترپال، مچھر دانیاں، گدے، پمپ، جنریٹرز اور لائف جیکٹس شامل ہیں۔متاثرہ اضلاع کو اب تک 800 ملین روپے جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں سے بونیر کو 500 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔


محکمہ موسمیات نے 17 سے 21 اگست کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔NDMA کے مطابق، 26 جون سے اب تک ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 645 ہو چکی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !