google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 طارق ورک ایک بار پھر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب ڈیجٹل میڈیا الائنس پاکستان کی جانب سے مبارکباد

طارق ورک ایک بار پھر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب ڈیجٹل میڈیا الائنس پاکستان کی جانب سے مبارکباد

0

تازہ ترین

طارق ورک ایک بار پھر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب ڈیجٹل میڈیا الائنس پاکستان کی جانب سے مبارکباد
جو لوگ ڈیجیٹل میڈیا پر صحافتی اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کر رہے ہیں انہیں صحافتی یونینز اور پریس کلب کا بھی ممبرز بنایا جائے گا 












































اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ڈیجیٹل میڈیا الائینس کےچیئرمین سید علی نقی گردیزی ، صدرجواد ظہیر عباسی، سیکرٹری ملک راشد نزیر، اور گورننگ باڈی کے تمام اراکین نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) کے انتخابات 2025ء میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی   راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر طارق علی ورک ، نائب صدور راجہ بشیر عثمانی جوائنٹ سیکرٹری گلزارخان، گورننگ باڈی غفران احمد چشتی،نوابزادہ شاہ علی، نے مبارکباد قبول کی اور  کامیاب ہونے والےتمام عہدیداروں کو ڈیجیٹل میڈیا الائنس کی جانب سے مبارکباد دی گئیاور ڈیجیٹل میڈیا الائینس کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ نومنتخب عہدیداروں کا جڑواں شہروں کی صحافی برادری کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا کا  بھی ان پر اعتماد ہے،اور  امید کی  ہے کہ وہ صحافی برادری الیکٹرانک،پرنٹ ،کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا جرنلٹس کے  بھی اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگےاور انکو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے،ڈیجیٹل میڈیا الائنس کی  قیادت نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ  آر آئی یو جے (RIUJ) نے ہمیشہ ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا، نومنتخب عہدیداران اعلیٰ صحافتی اقدار اور آزادی صحافت کے فروغ کیلئےبہتر انداز میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اور انشاء اللہ ڈیجیٹل میڈیا الائینس کا ہر فرد آر آئی یو جے کے شانہ بشانہ آزادی صحافت اور صحافیوں کو درپیش  مسائل کے لیئے ہمہ وقت حاضر رہے گا  منتخب صدر  طارق علی ورک نے یقین دلایا کہ وہ ڈیجٹل  میڈیا الائنس کے ہر فرد کے مسائل کو دیکھیں گے اور صحافتی فیلڈ میں درپیش مسائل کے لیئے کوششیں جاری رکھیں گے وفد میں شامل چیئرمین علی نقی گردیزی ،صدر جواد ظہیر عباسی ، جنرل سیکٹری ملک راشد نزیر ،سید مرتضی شاہ ،شافع مغل ، سردار منیب چوہدری عامر ،عزیفہ ظہیر،ارمان خان ، خبیب ،مسعودچوہدری ،وقار عادل عباسی ،حامد چوہدری ،راجہ حسنین ،محمد جنید,عدنان یعقوب،ضمیر الدین ،سردار فیصل و دیگر شامل تھے .صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک نے ڈیجیٹل میڈیا الائنس کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان میں  فائنلی ہمارا فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا تھا گجرانوالہ میں تو اس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے جو ہمارے ساتھی ہیں ان کو ممبرشپ دی جائے گی سارے ڈیجیٹل میڈیا کے لوگ صحافی نہیں ہو سکتے صحافی وہ ہوں گے جو صحافت کے اصولوں کے عین  مطابق جو کام بنتا ہے وہ کر رہے ہوں گے تو اس حوالے سے ہم نے یہ سوچا ہے کہ آپ لوگ سارا دن فیلڈ میں ہوتے ہیں بلکہ آپ تو چینل کے لوگوں سے بھی زیادہ ایفرٹ کرتے ہیں اور زیادہ محنت کرتے ہیں تو ہر جگہ پہ آپ موجود ہوتے ہیں تو اس لیے آپ لوگوں کو یہ ہمارا جو فیصلہ ہوا تھا کہ آپ لوگوں کو پریس کلب اور یونین جتنی ہیں پورے پاکستان میں سب کی ممبرشپ دی جائے گی تاکہ آپ لوگ بھی ہمارا حصہ بنیں اور ایک صحافی کے طور پر مل کر کام کریں -  ہمیں یہ پتہ ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کی کیا پاور  ہے اب اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کہ ہم آپ کے ساتھیوں کو نہیں چھوڑ سکتےہر بندہ تو ڈیجیٹل میڈیا پہ آگیا ہے اگر وہ بڑا سے بڑا صحافی ہے اگر کسی ٹی وی چینل پہ بات نہیں کر پاتا تو اپنا پروگرام کرتا ہے تو وہ بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ اپنے ٹاک شو میں اس پہ بات نہیں کر سکتا تو وہ آ کے اپنا وی لاگ سوشل میڈیا پہ کر دیتا ہے اپنا ٹویٹ کر دیتا ہے کیونکہ چینلز کی بھی مجبوریاں ہوتی ہیں کیونکہ چینلز کی بھی مجبوریاں ہوتی ہیں انہوں نے بزنس کرنا ہوتا ہے اور اس کے علاوہ ان کی اور بھی مجبوری ہوتی ہے مختلف قسم کا پریشر ہوتا ہے ان پہ کہ یہ آپ نہیں کر سکتے تو ڈیجیٹل میڈیا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے جس میں ہر بندہ آ کے اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے اظہارِ رائے ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے جسکی اجازت ہمیں پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے  تو اس لیے یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ہم آپ لوگوں کو ممبرشپ دیں گے  اور ہم مل کے جدوجہد کر رہے ہیں تو انشاءاللہ تعالی ہم آپ کے ساتھ ہیں کسی ساتھی کو بھی کوئی ایشو ہو تو ہم آپ کے لیے حاضر ہیں کسی ٹائم کسی وقت بھی آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں تو میں آپ ساتھیوں کا شکر گزار ہوں اپنی پوری باڈی کی طرف سے  انہوں نے امید ظاہر کی ہے آئیندہ بھی آپ ہمارے احتجاجوں کا بھی حصہ بنتے رہیں گے

x

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !