ایران میں ہونے والی ایشین چیمپین پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے سوکیوکشن مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن
personcrp Pakistan
ستمبر 11, 2024
0
share
بیورو رپورٹ ۔ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے سوکیوکشن مارشل آرٹس ایشین چیمپئن میں اپنی مدد آپ کے تحت تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی، شیہان راجہ خالد نے اپنی محنت اور کوشش سے پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کیلے اہم کر دار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق راجاز مارشل آرٹس، ورلڈ سو کیوکشن کراٹے پاکستان خواتین کی ٹیم نے ایران میں ہونے والی ایشین چیمپئن میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی،
راجاز مارشل آرٹس کی خواتیں کھلاڑیوں نے ایشیاء بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے یہ ثابت کر دیا کے خواتیں کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں۔ ٹیم کوچ رانا خالد محمود نے کہا ہے کہ ٹیم ورلڈ ٹورنامنٹ کیلے بھی اپنی پوزیشن مضبوط بنا چکی ہے
۔ راجاز مارشل آرٹس اور ورلڈ سوکیوکشن کراٹے فیڈریشن کے صدر و برانچ چیف شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ نے کہا کہ ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہترین کوچنگ کے ساتھ ہر طرح سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ ہمارے کھلاڑی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کر سکیں، ہماری ٹیم نے حکومتی سرپرستی کے بغیر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اگر حکومت سرپرستی کرے تو ہماری ٹیم دنیا بھر میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انشاللہ ہماری ٹیم اب ورلڈ ٹورنمنٹ کی تیاری کرے گی۔