google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سفیر نبیل منیر خاموش کیوں ہیں

سفیر نبیل منیر خاموش کیوں ہیں

0

 اسلام آباد () اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے پاسرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد سلیم نے او ای سی کی کرپشن اور ناقص پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورین ایمپلائمنٹ سسٹم کو ری ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے،او ای سی پاسرز خواتین امیدواروں کو کورین فیکٹریوں میں پروموٹ کیا جائے، روسٹرم پرپہلے سے موجود امیدواروں کے اجراء تک اگلی قرعہ اندازی نہ کی



 جائے،پاکستانیوں کے اجراء میں کرپشن کے ٹھوس ثبوتوں کے باوجود جنوبی کوریا میں تعینات پاکستانی سفیر نبیل منیر خاموش کیوں ہیں،ایم ڈی سمیت او ای سی کے تمام آپریشنل سٹاف کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے،کورین زبان جاننے والے کسی ایماندار شخص کو کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مقرر کیا جائے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں او ای سی پاسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،محمد سلیم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا کوریا کیساتھ معاہدے کے تحت سترہ ممالک میں برابری کی سطح پر کوٹہ ہے،پچھلے برس او ای سی ایم ڈی کی نالائقی کے سبب پاکستان کا کوٹہ دوسرے ممالک لے گئے،اگر انکے دائرہ اختیار میں کچھ نہیں ہے تو وہ وہاں کیوں بیتھے ہوئے ہیں، ای ای سی پیسے بنانے کی خاطر قرعہ اندازی کرکے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، اس وقت دس ہزار سے زائد پاسرز روسٹرم پر موجود ہیں اس کے باوجود اگلی قرعہ اندازی کی جارہی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک روسٹرم پر پہلے سے موجود امیدواروں کا اجراء نہیں ہو جاتا تب تک نئی قرعہ اندازی نہ کی جائے،ہم ایم ڈی او ای سی پر الزامات لگا رہے ہین جبکہ پاکستانی سفیر انہیں نشان امتیاز پیش کر رہے ہیں، محمد سلیم نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائےاور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کو ختم کیا جائے،پاکستانی نوجوان براہ راست کورین کیلئے اپلائی کریں تاکہ وہ او ای سی کی لوٹ کھسوٹ سے بچ سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !