google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی عدلیہ کے رویئے میں تبدیلی خوش آئند امر ہے نورالحق قریشی

پاکستانی عدلیہ کے رویئے میں تبدیلی خوش آئند امر ہے نورالحق قریشی

0

 اسلام آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر جسٹس (ر)نور الحق قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی عدلیہ کے رویئے میں تبدیلی خوش آئند امر ہے،




محسوس ہو رہا ہے کہ عدلیہ نے اپنا تشخص بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،عوام نے مقتدر حلقوں کو پیغام دیدیا ہے کہ اب دھوکے اور فریب کی دیوار مزید حد تک قائم نہیں رکھی جا سکتی،پی ٹی آئی دور حکومت میں الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم لانے کی کوشش کی گئی مگر کرپٹ عناصر نے اسے کامیاب نہ ہونے دیاکیونکہ ای وی ایم سے فارم 45 جیسی دھاندلی نہیں کی جا سکتی اور عوامی رائے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا،پی ٹی آئی کے پاس عوامی طاقت ہے،وہ دن دور نہیں جب حقیقی عوامی حکومت آئے گی،ملک خوشحال ہوگا،اسکے لئے عوام کو جبری قبضے کو ختم کرنا ہوگا،



 انہوں نے ان خیالات کا اظہار انصاف لائرز فورم اسلام آباد کےنائب صدر ضیاء اللہ خان کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، جسٹس (ر)نور الحق قریشی کا مزید کہنا تھا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان کی عدلیہ نے اپنا رویہ تبدیل کیا اور عدلیہ کے کچھ جید لوگوں نے اپنی شکایتیں مقتدر حلقوں تک اور ان جگہوں پہ پہنچانی شروع کی کہ عدلیہ کے ساتھ کس قسم کا برتاؤ ہو رہا ہے اس کی بات سے عدلیہ کو ہوش آیا کہ اگر اب آئین کی پاسداری نہ کی گئی تو ہو سکتا ہے کہ اب عوام کے دلوں میں اور ذہنوں میں کچھ غلط قسم کے جذبات پیدا ہوں، لہذا عدلیہ کے حالیہ فیصلوں سےیہ محسوس ہو رہا ہےکہ عدلیہ نے اپنا قبلہ درست کرنا شروع کر دیا  ہے،عدلیہ اس فیز میںآگئی ہے جہاں وہ اپنے تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے شاید بہتر انداز میںکام سر انجام دے رہی ہے،اس میں پاکستانی عوام کا بھی بہت بڑا حصہ ہے جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان حلقوں کو یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ اب یہ دھوکے اور فریب کی دیوار مزید حد تک قائم نہیں رکھی جا سکتی،حکومت کے بارے میں پاکستان کے آئین کی روح یہ ہے کہ حکومت منتخب نمائندوں کے ذریعے عوام کی ہو گی لیکن پاکستانی تاریخ میںعوام کے انتخاب کو جس طرح مسمار کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، فارم 45 کو فارم 47 کے ذریعے تبدیل کر کے 25 ہزار ووٹ والےکو ایک لاکھ 25 ہزار ووٹوں کے اوپر فوقیت دی گئی، اس قسم کی حرکتیں پہلے ہوتی رہیں لیکن اس صورت میں ظاہر نہیں ہوئیں،عوام کو کبھی اپنے لیڈر کو منتخب کرنے نہیں دیا گیاپی ٹی آئی انکے کنٹرول میں نہیں آرہی،بانی پی ٹی آئی نے نے قوم کو جگا کر یہ شعور دیا کہ کس طرح سے اپنی بات دنیا تک اور عوام تک پہنچا سکتے ہیں،ان جونکوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، آج کے دن عدت کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آیا اور ایف آئی اے نے ایک نیا کیس کھول دیا  ہے، پہلے ایک دوسرے کے اوپر جھوٹے کیس کرتے تھے اور دونوں جھوٹے ایک ساتھ مل کر اصلی اپنے مخالف پارٹی کے خلاف یا جو حقیقی اپوزیشن ہے اس کے خلاف جھوٹے کیسوں کی بھرمار لگا رکھی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !