google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا فیصلہ ظالمانہ ٹیکسز کو فوری واپس لئے جانے تک تمام فلور ملز مکمل طور پر بند ۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا فیصلہ ظالمانہ ٹیکسز کو فوری واپس لئے جانے تک تمام فلور ملز مکمل طور پر بند ۔

0


اسلام آباد - پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے پیٹرن چیف طارق صادق ،





 ریاض اللہ خان چیئرمین ، خواجہ محمد عمران وائس چیئرمین ، 



ایگزیکٹو ممبر طارق فاروق سیٹھی اور ثناءاللہ خان درانی جنرل سیکرٹری نے اج شام ایک پر ھجوم پریس کانفرنس میں بتایا کہ فیڈرل ریونیو بورڈ نے  فلور ملز کی تیار کردہ مصنوعات اٹا، میدہ سوجی اور چوکر پر ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کر کے فلور ملز کے کاروبار 





کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ھے ۔ فلور ملز مالکان پہلے ھی بے شمار ٹیکسز آدا کر رھے ھیں، 



بجلی کے نرخوں میں بھی روز بروز اضافے سے ھم لوگ پریشان ہیں مزید بتایا کہ فیڈرل ریونیو بورڈ نے فلور ملز کی مصنوعات پر فائلر اور نان فائلر پر علیحدہ علیحدہ ٹیکس نافذ کر کے فلور ملز کو ٹیکس جمع کرنے کے کام پر لگا دیا ہے ۔



فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے رہنماوں نے  مزید بتایا کہ ھمیں ان کا ایجنٹ بننا منظور نھیں ھے 



پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن  نے ایک ھفتہ قبل لاہور میں بھی درخواست کی تھی کہ ھماری جائز گزارشات سنی جائیں مگر



 حکومت میں بیٹھے ہوئے حکام نے کوئی توجہ نہیں دی اب مجبوراً پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ظالمانہ ٹیکسز کو فوری واپس لئے جانے تک تمام فلور ملز مکمل طور پر بند رھیں گی۔



 اور جب تک ھمارے جائز مطالبات تسلیم نھیں کئے جائیں گے کوئی بھی فلور ملز نھیں چلے گی۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !