قت آ گیا ہے کے بانی پی ٹی آئی کو انجام تک پہنچایا جائے رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر
personcrp Pakistan
جون 01, 2024
0
share
اسلام آباد -پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ و قت آ گیا ہے کے بانی پی ٹی آئی کو انجام تک پہنچایا جائے،قید تنہائی میں رکھے جانے کا ڈھونڈورا پیٹا جا رہا ہے حالانکہ بانی پی ٹی آئی سات کمروں پر مشتمل بیرک استعمال کر رہے ہیں ،
آئے روز اپنے رفقاء اور فیملی سے ملاقاتیں کرتے ہیں،سائیکلنگ کرتے ہیںاور دیسی مرغے کھاتے ہیں،یہ قومی سیکیورٹی اداروں پر الزامات لگا کر انہیں متنازعہ بناناچاہتے ہیں،نو مئی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے کہ انکے لیڈرز خود عوام کو حساس عمارات کی طرف لیکر گئے تھے،یہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، اگر واقعی ریاست مدینہ میں ہوتے تو اب تک انہیں زمین کے اندر گاڑھا جا چکا ہوتا،
ایک شخص کیلئے قانون بدلا جا رہا ہے،شہباز حکومت نے مہنگائی کا گراف کم کیا ہے،صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگی راہنماء عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی پاداش میں سزا سنائی گئی جبکہ ایک شخص کو ناجائز بیٹی رکھنے کے باوجود صادق اور امین ڈکلیئر کیا گیا اور عدالت میں گڈ ٹو سی یو کہا گیا، یہ دوہرا معیار اب نہیں چلے گا، اگرسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیس کا فیصلہ آ سکتا ہے تو بانی پی ٹی آئی کے کیس کا فیصلہ کیوں نہیں آ سکتا؟صحافی مہدی حسن کہتے ہیں کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا فون پر انٹرویو کیا ہے حالانکہ جیل مینول کے مطابق کسی کو بھی جیل کے اندر ڈیوائس لیکر جانے کی اجازت نہیں ہیں، انہیں اپنے دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کیلئے ثبوت فراہم کرنا ہونگے،بانی پی ٹی آئی نے ملک کے سیکیورٹی اداروں پر سنگین الزامات لگائے ہیں،یہ ہمیشہ سے ججز، جرنیلوں اور سیاستدانوں کو ٹارگٹ کرتے چلے آ رہے ہیں،عابد شیر علی نے مزید کہا کہ نو مئی کے ملزمان اور انکے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیئے۔