google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سابق وفاقی وزیر جے سالک ملک کے مایہ ناز سائینسدانوں ڈاکٹر قمر الاسلام ، ڈاکٹر خرم خورشید اور ڈاکٹر ریحان محمود کے اعزاز میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب حوصلہ افزائی نمائش

سابق وفاقی وزیر جے سالک ملک کے مایہ ناز سائینسدانوں ڈاکٹر قمر الاسلام ، ڈاکٹر خرم خورشید اور ڈاکٹر ریحان محمود کے اعزاز میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب حوصلہ افزائی نمائش

0

 کنوینیئر ورلڈ مینارٹی الائنس، نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد امید وار اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے لئے جذبہ الفت اور ملک کو ہر میدان میں بلندیوں پر لے جانے کے لئے کو شاں سپوتوں کا جذ بہ قابل ستائش ہے، جو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔



انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ مینارٹی الائینس کی جانب سے ملک کے مایہ ناز سائینسدانوں ڈاکٹر قمر الاسلام ، ڈاکٹر خرم خورشید اور ڈاکٹر ریحان محمود کے اعزاز میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب " حوصلہ افزائی نمائش " سے خطاب " سے خطاب کے دوران کیا۔ 




انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ پاکستان نے خلائی سفر میں تار


یخ رقم کرتے ہوئے پہلا پاکستانی مشن آئی کیوب قمر کامیابی سے بھیج دیا ہے، چاند کے مدار میں اپنا مشن بھیجنے والے ممالک میں پاکستان پوری دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے جو کہ ملک کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے کردار کو بھی سراہا جن کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ملک کو یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشن آئی کیوب قمر اگلے چھ ماہ تک نہ صرف چاند سے متعلق معلومات حاصل کرے گا بلکہ اس حوالے سے مختلف تصاویر بھی بھیجتا رہے گا۔



 انہوں نے کہا کہ پاکستانی سائنسدان اس شاندار اور کامیاب تجربے پر مبارکباد کے مستحق ہیں اور انکو سراہا جانا ضروری تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ یہ تو ہماری روایت ہے ، 1985 میں جب سعودی عرب کے سلطان بن سلمان السعود پہلی بار خلاء میں گئے تو میرے بھائی مارقس سالک کو ریاض میں ان سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا جس کی تصاویر آج بھی موجود ہیں۔ نمائش میں 


ماضی کی مختلف تصاویر آویزاں کی کی گئیں تھیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !