google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تین روزہ ٹینٹ پیگنگ کا کامیابی سے اختتام

تین روزہ ٹینٹ پیگنگ کا کامیابی سے اختتام

0

تین روزہ ٹینٹ پیگنگ کا کامیابی سے اختتام چیف گیسٹ شاھد خاقان عباسی ،چیف آرگنائزر میلہ سید ذیشان نقوی نے کامیاب امیدوار کو ٹرافی اور انعامات دیئے چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے ٹینٹ پیگنگ پریکٹس کے لیئے 25 ایکڑ کا رقبہ گراؤنڈ کے لیئےدینے کا اعلان






اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی دارلحکومت میں تین روز ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ 2023 سابق ڈپٹی میئر و سابق پاکستان ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز کے صدر سید ذیشان نقوی نے آرگنائز کروائی اس ایونٹ میں ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا بھرپور تعاون حاصل رہا سید ذیشان نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ثقافتی اور روایتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں 







اس ایونٹ میں پہلی پوزیشن پر چکوال کلب دوسری پوزیشن پر یزداں کلب جبکہ تیسری پوزیشن پر نقوی البخاری رہے سی ڈے اے چیرمین  کیپٹن نور الامین مینگل نے تین روزہ ٹینٹ پیگنگ منعقدہ ایف نائن پارک میں آخری دن کے کھیل میں بطورِ مہمان شریک ہوئے




غیر ملکی لوگ بھی اس ایونٹ کو دیکھنے کے لیئے آئے 


 سید ذیشان نقوی نے کہا کہ  ٹینٹ پیگنگ پاکستان کا روایتی کھیل ہے اور زمیندار اس میں باقاعدہ حصہ لیتے ہیں اور اگر گورنمنٹ اس کھیل کو سپورٹ کرے تو یقیناً اس کھیل کو ہم دنیا بھر میں لے جا کر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں




غیر ملکی باشندے بھی ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ میں موجود















 اور اس کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر سابق ڈپٹی میئر کو مبارکباد دی اور شیلڈ بھی پیش کی جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پریکٹس کے لیئے کوئی خاص جگہ نہ ہونے پر ٹینٹ پیگنگ کے لیئے 25 ایکڑ پر محیط ایک نیئےگراؤنڈ کا اعلان کیا جو آئیندہ 6 ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، انشاللہ اس طرح کے مقابلے مسلسل منعقد کیے جائیں گے اس ایونٹ میں شاھد خاقان عباسی نے سابق ڈپٹی میئر و چیف آرگنائزر سید ذیشان نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار ایونٹ منعقد کیا ہے، اور انھیں کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد اور شیلڈ بھی پیش کی ان تین دنوں میں جڑواں شہروں سے سینکڑوں لوگوں کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود رہے جبکہ اس ایونٹ ٹینٹ پیگنگ 2023 کے ایونٹ میں 270 ٹیموں کے گیارہ سو گھڑ سواروں نے اپنے کھیل سے شائقین کو محظوظ کیا، تقریب میں رنگ بھرنے کے لیے شائقین نے روایتی لباس، زیورات اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے رنگ برنگے اسٹالز سے پنڈال کی رونق کو دوبالا کیئے رکھا اس ایونٹ میں سیاسی اور سماجی لوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی

کلوزنگ سرمنی میں شاھد خاقان عباسی چیف گیسٹ ،انجم عقیل ،ملک ابرار سابق ایم این اے،فرزانہ الطاف ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی و دیگر نے شرکت کی

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !