google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کے زیر اہتمام دوسرا رمضان سپورٹس گالا کا افتتاح ایتھوپیا کے سفیر جمال عبداللہ بیکر نے کر دیا

راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کے زیر اہتمام دوسرا رمضان سپورٹس گالا کا افتتاح ایتھوپیا کے سفیر جمال عبداللہ بیکر نے کر دیا

0

 اسلام آباد(ملک راشد نزیر) راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کے زیر اہتمام دوسرا رمضان سپورٹس گالا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، سپورٹس گالا میں سنوکر، کیرم اور لڈو کے مقابلےہونگے،پچاس کے قریب کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لینگے، رپجا سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایتھوپیا کے سفیرجمال بیکر عبد اللہ تھے جنہوں نے سنوکر بال کھیل کر ایونٹ کا افتتاح کیا، 





اس موقع پر تینوں مقابلوں کے ڈراز نکالے گئے، اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، این پی سی کے صدرانور رضا، سیکرٹری خلیل احمد راجہ، فنانس سیکرٹری نیئر علی، نائب صدر مائرہ عمران، نذیر احمد چرن،جوائنٹ سیکرٹری اور انچارج پریس کلب راولپنڈی کیمپ آفس شکیلہ جلیل، سینئر اینکر جواد فیضی، ممبر گورننگ باڈی بابر ملک ، سحرش قریشی، عامر رفیق بٹ، منظور احمد سلہریا،صدر رپجا سہیل ملک، سید مہدی، سہیل شہزاد چیتا، عرفان حیدرو دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رپجا کے صدر سہیل ملک نے کہا کہ سپورٹس گالا مقابلوں میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات جبکہ مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات دیئے ۔جائینگے





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !