google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

0

اسلام آبادینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صدر پی ایف یو جے جناب افضل بٹ صاحب صدر نیشنل پریس جناب انور رضا صاحب فنانس سیکرٹری پریس کلب محترمہ نیئر علی صاحبہ سیکرٹری آر آئی یو جے جناب عابد عباسی صاحب نے شرکت  کی قائد صحافت وصدر پی ایف یو جے جناب افضل بٹ صاحب نے تنظیم کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب میں شعبہ صحافت کے علاوہ سماجی و سیاسی شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور اس پر وقار تقریب کو چار چاند لگا دیئے










 نیشنل پریس کلب کی تمام سینئر قیادت نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے منتخب عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کی اور نیک تمناوں کے ساتھ تنظیم کے اغراض ومقاصد میں بھر پور ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا 
ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران جن میں چئیر مین ناصر خان خٹک ۔صدر سید یاسین ہاشمی ۔ سیکرٹری جنرل فرزانہ صدیق ۔سکرٹری اطلاعات ثاقب راٹھور  ۔فنانس سیکرٹری سردار نسیم ۔منتخب صدور میں سینئر نائب صدر محمد نعیم منہاس ۔ ضمیر حسین ۔ سید شاہد وحید ہاشمی ۔ مقدس نور سینئر جوائنٹ سیکرٹری سعد عباسی ۔ قاسم جمشید ۔ عصمہ نواز ۔







 انسا کیانی گورننگ باڈی کے رانا خرم شہزاد ایوبی ۔ قاسم منیر ۔ عبدالرزاق ۔ دوست محمد ۔ راجہ طاہر محمود ۔ فیصل مرزا۔ ظفر خان۔ عمران ساہر۔ عمر فاروق ۔ صائمہ عتیق۔ اقرا خالد۔ صباء شاہین نے حلف اٹھایا اور تنظیم اغراض ومقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ فیلڈ میں ہونے والے تمام مسائل کو حل کریں گے اور انکے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ہر مشکل کا سامنا کریں گے اور  صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے مل جل کر کام کریں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !